ارضِ بلال

by Other Authors

Page 245 of 336

ارضِ بلال — Page 245

ارض بلال- میری یادیں افریقن اقوام کی ترقی کے لئے نسخہ کیمیا انہوں نے حضور سے سوال کیا کہ کس طرح افریقن اقوام ترقی کر سکتی ہیں۔حضور نے فرمایا جب تک افریقن اقوام دوسرے ممالک سے مدد لینا بند نہ کریں اور اپنے وسائل خواہ کس قدر معمولی اور کم ہوں ان پر اکتفا نہ کریں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔حضور نے فرمایا یہ ایڈ (مدد) دراصل ایڈز کی بیماری کی طرح ہوتی ہے اس بیماری کے جراثیم ، اس کے شکار مریض کے سارے جسمانی نظام پر پوری طرح قابو پالیتے ہیں اور کوئی خوراک اور دوائی کارگر نہیں ہونے دیتے۔اس طرح جو قوم یا ملک کسی کو مدددیتا ہے وہ بھی کسی مقصد کیلئے دیتا ہے اور جس قوم کو وہ مدد دیتے ہیں ان کے سارے اندرونی نظام کو مضبوط گرفت میں کر لیتے ہیں اس لئے مدد لینے والی قوم کبھی آزادانہ طور پر اپنا کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔اس لئے ہمیشہ غلامی کا طوق اس کے گلے میں پڑا رہتا ہے اس لئے آپ لوگوں کا خود کفیل ہونا ہی آپ لوگوں کی آزادی اور ترقی کا واحد ذریعہ ہے۔عورتوں اور مردوں کی مساوات ایک ممبر خاتون محترمہ کمبا باہ صاحبہ نے حضور سے عرض کی کہ حضور میں تو سیاستدان ہوں، پردہ نہیں کر سکتی ، اس کے بارے میں مجھے کیا ارشاد ہے۔اس وقت اس خاتون نے افریقن چولا پہنا ہوا تھا اور سر پر چادر سی اوڑھی ہوئی تھی۔حضور نے فرمایا کہ آپ کا لباس بالکل درست ہے۔یہ بالکل ٹھیک پردہ ہے۔پھر حضور نے عورت کے مقام کے بارے میں بڑے دلنشین انداز میں وضاحت فرمائی۔پھر فرمایا کہ یہ یورپ والے مرد اور عورت کے مساوی حقوق کے بارے میں شور ڈالتے ہیں۔جبکہ خود تو عمل نہیں کر پاتے۔کبھی دیکھا ہے کہ یہاں مردوں کی فٹ بال ٹیم عورتوں کی فٹ بال ٹیم سے کھیل رہی ہو۔یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان کی تخلیق میں الگ الگ قوتیں اور استعدادیں رکھی ہیں۔245