ارضِ بلال — Page 207
- میری یادیں - اپنے ہال کمرہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک باغیوں نے ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ان میں سے چند ایک گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور دوسروں نے ایک خنجر کے ساتھ بڑی بے رحمی کے ساتھ آپکی شاہ رگ کاٹ دی۔بس پھر کیا تھا، لامن صاحب چند ساعتوں میں ہی اپنے مولا کے حضور حاضر ہو گئے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ افسوسناک خبر بجلی کی طرح ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعہ سے ملک کے کونے کونے میں پہنچ گئی۔صدر مملکت اور سارے وزراء ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ ان کے گاؤں میں پہنچ گئے۔سب نے ہی اس جانکاہ حادثہ پر دلی دکھ اور درد کا اظہار کیا۔ملک بھر کے اخبارات نے اس ظالمانہ فعل اور شرمناک حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔آخر المقال جب یہ واقعہ پیش آیا ، میں ان دنوں لندن آپ کا تھا۔جب مجھے اس کر بناک حادثہ کے بارہ میں علم ہوا تو اس سے بہت زیادہ دکھ ہوا۔آج تک جب بھی یہ واقعہ یاد آتا ہے، مجھے وہ میرا پیارا اور ہمدرد دوست بہت یادآتا ہے اور دل سے بے اختیار اس کے لئے دعا نکلتی ہے۔مکرم چوہدری داؤ د احمد حنیف صاحب میری اس تحریری کاوش میں مکرم داؤ د احمد حنیف صاحب کا ذکر خیر بار بار آچکا ہے۔کیونکہ ان کی زیر نگرانی اور زیر تربیت ایک لمبا عرصہ کام کرنے کی توفیق ملی۔انہوں نے ایک ہمدرد دوست اور ایک خیر خواہ بزرگ کی مانند ہمیشہ ہی نیک مشورہ اور صائب رائے سے نوازا۔اللہ کریم انہیں جزائے خیر سے نوازے۔آمین۔مکرم داؤد حنیف صاحب ۱۹۶۶ میں گیمبیا میں تشریف لائے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں گیمبیا میں ایک لمبا عرصہ جماعت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔ابتدا میں تو سالکینی اور جارج ٹاؤن میں خدمت کی توفیق پائی۔بعد ازاں بطور امیر و مشنری انچارج عرصہ بائیس سال تک جماعت کی 207