ارضِ بلال

by Other Authors

Page 206 of 336

ارضِ بلال — Page 206

ارض بلال۔میری یادیں - مکرم باجی صاحب نے اپنی بعض اہم سرکاری مصروفیات کی بنا پر میرے ساتھ دورہ پر جانے سے تو معذرت کی لیکن اس کی تلافی کچھ یوں کی کہ اپنے علاقہ کی پانچ اہم شخصیات کو اپنی سرکاری گاڑی دے کر میرے ساتھ روانہ کیا جو پورے دورہ کے دوران میرے ہمسفر اور رفیق کار رہے۔اس علاقہ میں کافی عرصہ سے ایک علیحدگی پسند تحریک چل رہی ہے۔جس نے ان کے علاقہ کا سامانس کا سکون برباد کر رکھا ہے۔آئے دن یہ باغی گروپ جب کبھی انہیں موقع ملے ،کسی بھی قریبی آبادی پر یلغار بول دیتے ہیں اور پھر معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں اور پھر ان کا مال و متاع لے کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔یہ باغی ٹولے قریبی جنگلات میں آسانی سے روپوش ہو جاتے ہیں۔ان لوگوں کی ان ظالمانہ حرکات نے سارے علاقہ کے امن اور سکون کو تہ و بالا کر رکھا ہے۔کہتے ہیں اگر باغی کامیاب ہو جائیں تو ان کے سروں پر تاج سجتا ہے۔اگر پکڑے جائیں تو پھر پھانسی کا پھندا ان کے گلوں کا طوق بن جاتا ہے۔قصه شهادت باقی اسلامی دنیا کی طرح سینیگال میں بھی عید الضحیٰ بڑے جوش وخروش سے منائی جاتی ہے۔سب لوگ پوری کوشش کرتے ہیں کہ اپنے اپنے گھروں میں جا کر اپنے خاندانوں میں عید کی خوشیاں منائیں۔مکرم لامن صاحب نے عید سے ایک روز پہلے اپنے رفقاء کار کو پیشگی عید مبارک دی اور اس کے بعد اپنے گاؤں کو روانہ ہو گئے۔حکومت کی جانب سے دیئے گئے اپنی سکیورٹی پر مامور عملہ کو بھی اپنے اپنے گھروں میں اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لئے بھیجوا دیا۔رات دیر گئے گھر پہنچے ، اپنے اہل خانہ سے ملے۔عزیز رشتہ دار ، دوست احباب سبھی ملنے کے لیے آئے۔عليك سليك ہوئی۔رات گئے تک گپ شپ کا سلسلہ چلتا رہا اور اب کسی کے خواب و خیال میں بھی یہ بات نہ آئی ہوگی کہ یہ لامن باجی صاحب کی ان کے ساتھ آخری رات ہے۔صبح ہوئی۔سب چھوٹے بڑے عید کی نماز کی تیاری میں لگ گئے۔لامن صاحب بھی تیار ہوکر 206