ارضِ بلال

by Other Authors

Page 205 of 336

ارضِ بلال — Page 205

ارض بلال۔میری یادیں نجیک جینگ صاحب نے بیعت کر لی اور مکرم نجیک صاحب کے ذریعہ کئی دوسرے ممبرز آف پارلیمنٹ بھی جماعت میں داخل ہو گئے۔جلسہ سالانہ انگلستان میں شرکت کی سعادت مکرم عمر باجی صاحب کو تین بار جلسہ سالانہ انگلستان میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔جلسہ سالانہ کے موقع پر دو دفعہ حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی موجودگی میں حاضرین جلسہ سے خطاب کرنے کا موقع بھی ملا۔خلافت سے عشق حضرت خلیفہ اسیح الرابع سے چند بار ملے تھے۔اکثر ان خوش نصیب لمحات کا ذکر کیا کرتے تھے۔آپ نے بنجو نہ میں جب نیا مکان بنایا تو اس کے مین ہال میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی ایک بڑی سی فریم شدہ تصویر لگائی ہوئی تھی۔ہر آنے والے مہمان کو اس تصویر کے حوالے سے جماعت کا تعارف کرواتے اور ہر سطح کے آدمی تک احمدیت کا پیغام پہنچاتے تھے۔سفر ہے شرط مہمان نواز بہتیرے اپنے گاؤں کے علاوہ آپ نے قریبی شہر بجو نہ میں بھی ایک مکان بنارکھا تھا۔میں جب کبھی اس علاقہ میں دورہ پر جاتا تو ان کے اسی گھر میں قیام کرتا۔سب اہل خانہ حسب توفیق بڑا خیال رکھتے۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔آخری بار جب میں ان کے علاقہ میں دورہ پر گیا۔ان دنوں آپ زگنشور ریجن کے گورنر کے اعلیٰ عہدہ پر فائز تھے۔میں نے انہیں ان کے علاقہ میں اپنے دورہ کے پروگرام کے بارے میں بتا یا۔بہت خوش ہوئے۔میرے لئے اپنے شہر کے ایک اچھے ہوٹل میں رہائش کا انتظام کیا۔دن بھر تو جماعتی پروگرام ہوتے رہتے۔رات کو میں ادھر آجاتا۔یہاں پر چند دن تک میں نے قیام کیا۔اس کے اخراجات بھی انہوں نے ہی ادا کئے۔205