ارضِ بلال — Page 175
ارض بلال۔میری یادیں کرتے تھے۔چنانچہ چکنی صاحب کے بڑے بھائی نے خط عربی زبان میں تحریر کیا تھا اور جس عزیز کے نام خط تھا وہ عربی سے نا آشنا تھے اور حسن اتفاق سے انکے پورے گاؤں میں کوئی بھی شخص استقدر عربی میں ماہر نہ تھا کہ وہ اس خط کو پڑھ سکتا۔اب اس آدمی نے خط اٹھایا اور علی الصبح بضے روانہ ہو گیا۔ابھی راستہ میں ہی تھا کہ اس کی ملاقات الحاج جبکنی صاحب سے ہو گئی۔علیک سلیک کے بعد اس شخص نے ان سے درخواست کی کہ ایک خط ہے ذرا مجھے پڑھ کر سنا دیں اور خط الحاج صاحب کو دے دیا۔جب خط پڑھا گیا تو معلوم ہوا کہ چکنی صاحب کے بڑے بھائی نے اس عزیز کو لکھا تھا کہ جیسا کہ آپ سب کو علم ہو چکا ہے کہ ہمارا بھائی الحاج چکنی قادیانی ہو گیا ہے اور اب وہ کافر ہے اور ہمارے سارے خاندان کے لیے باعث ننگ و عار ہے۔آجکل آپ کے علاقے میں اس جماعت کے مبلغ کے طور پر کام کر رہا ہے۔کسی طرح اس کو ادھر قتل کروا دیں۔جب چکنی صاحب نے خط پڑھا اور پھر سارے کا سارا مضمون مین وگن اس عزیز کو سنا دیا اور کہا لو بھئی میں حاضر ہوں، مجھے قتل کر لو۔اس پر اس شخص نے ان کے بڑے بھائی کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر اپنے خاص فضل وکرم سے ان کے دشمنوں کے ناپاک منصو بہ کو خاک میں ملا دیا۔فرافینی میں منصو بقتل اور نصرت خداوندی ملک بھر میں مخالفت کے باوجود آپ شب وروز پیغام حق پہچانے میں مصروف رہتے۔جب آپ فرافینی میں دعوت الی اللہ کے لئے تشریف لے گئے ہوئے تھے۔مخالفین نے ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ ہر قبیلہ سے ایک ایک آدمی لیا جائے اور پھر یہ سب مل کر الحاج کا کام تمام کر دیں اس طرح کسی ایک شخص کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکے گا۔مخالفین نے آپس میں سارے منصوبے کی جزئیات بھی طے کر لیں۔اللہ تعالی کا کرنا ایسا ہوا کہ ان میں سے ایک شخص ایک دکاندار پاجفنے کی دکان پر آیا۔اس وقت تک پاجفن احمدی تو نہ ہوئے تھے مگر دل سے جماعت کی صداقت کے قائل ہو چکے تھے۔باتوں باتوں میں جماعت اور الحاج جکنی صاحب کا ذکر بھی چل نکلا۔اس شخص کے منہ 175