ارضِ بلال

by Other Authors

Page 211 of 336

ارضِ بلال — Page 211

ارض بلال- میری یادیں۔تھے۔ان کی وفات پر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی اور ان کا ذکر خیر بھی فرمایا۔بہت مخلص اور نیک دوست تھے۔وہ تو میرے گھر کے ایک فرد کی مانند تھے اور ایک لمبا عرصہ ایک مخلص اور پیارے اور ہمدرد بھائی کی طرح میرے گھر میں رہے۔اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔آمین۔مکرم حسن جالو صاحب مرحوم جن دنوں میں فرافینی میں مقیم تھا، یادر ہے کہ فرافینی گیمبیا اور سینیگال کی سرحد پر واقع ہے۔اس قصبہ کے قریب سینیگال میں چند کلومیٹر کے فاصلہ پر مدینہ صباخ نامی گاؤں ہے۔وہاں ایک احمدی دوست مکرم استاذ علیوفائی صاحب رہتے تھے۔اس گاؤں میں گورنمنٹ کا ایک پرائمری مدرسہ تھا۔اس کے ٹیچر صاحبان ایک کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔میں اکثر اوقات استاذ علیو فائی کے ساتھ ان اساتذہ کے پاس چلا جاتا اور جماعت کے بارے میں بات چیت چلتی رہتی۔جس کے نتیجہ میں پہلے ایک ٹیچر مکرم محمد کا ٹوٹے صاحب نے بیعت کر لی۔آجکل یہ مالی کے بارڈر کے قریب اپنے علاقہ میں پرائمری سکول ہیڈ ماسٹر ہیں۔ان کے بعد پھر ایک اور ٹیچر مکرم آنسو جالو صاحب نے بھی بیعت کر لی۔اس طرح ان اساتذہ سے تعلق اور مضبوط ہو گیا۔ایک دن مکرم آنسو جالو کے ہمراہ میں اور استاذ علیو فائی صاحب ان کے گاؤں سار ماری میں چلے گئے۔وہاں پر ایک تبلیغی میٹنگ کی جس کے نتیجہ میں چند بیعتیں بھی ہو گئیں۔ان نو مبایعین میں ایک سادہ سا نو جوان مکرم حسن جالو بھی تھا۔نہایت شریف النفس اور تابعدار فطرت کا حامل تھا۔بیعت کے بعد وہ اکثر میرے پاس گیمبیا میں میرے گھر آجایا کرتا تھا۔پھر میں نے اسے اپنے ساتھ بطور معلم رکھ لیا۔چونکہ اس کی طبیعت میں بہت زیادہ ہمدردی اور علیمی پائی جاتی تھی اور اس کی زبان میں بھی بڑی حلاوت پائی جاتی تھی۔اس لئے دعوت الی اللہ میں یہ خوبی بہت کارگر رہی۔پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے ذریعہ بہت سے مقامات پر جماعت کا پودا لگ 211