ارضِ بلال

by Other Authors

Page 147 of 336

ارضِ بلال — Page 147

ارض بلال- میری یادیں ) ہے۔ماشاء اللہ نظام وصیت میں بھی شامل ہے۔ان کے چچا ( جن کی سفارش پر یہ بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے تھے ) ساری عمر جماعت احمدیہ کے ہسپتال میں بطور ڈرائیور کام کرتے رہے لیکن اس کے باوجود احمدیت کے نور سے محروم رہے اور ساری عمر دینی اور دنیا وی برکات سے محروم رہے۔ان کی اولا دبھی کسی مقام پر نہ پہنچ سکی۔اس کے مقابل پر خدا تعالیٰ نے جو مقام، عزت اور احترام مکرم عثمان صاحب کو دیا وہ واقعی ایک معجزہ اور احمدیت کی صداقت کا ایک درخشندہ ثبوت ہے۔مکرم منصور احمد مبشر صاحب مبلغ سلسلہ کے پاس کام کرنے والی ایک عیسائی لڑکی تھی جس کا نام مریم تھا جو بہت نیک بچی تھی۔اس نے مکرمہ باجی بشری حنیف صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا داؤ داحمد حنیف صاحب کے ذریعہ بیعت کی سعادت پائی۔فجزاها اللہ تعالی۔بعد ازاں ان کی کاوش سے ہی مریم کی شادی مکرم عثمان دا بو صاحب کے ساتھ ہوگئی جو بفضل ایزدی بہت کامیاب بیوی ثابت ہوئی۔اللہ تعالی نے انہیں بڑی اچھی اور نیک اولاد سے نوازا ہے۔بچے اچھی تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔اب جلد جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہواور ہمیشہ جادہ احمدیت پر قدم مارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مکرم برادرم ما لک گئی صاحب 2011ء میں خاکسار سینیگال کے دورہ پر گیا ہوا تھا تو میرے ایک نہایت ہی پیارے عزیز نے مجھے کہا کہ میں نے ڈاکار میں ایک نئے مکان کی تعمیر شروع کی ہے۔اس کے لئے دعا کریں۔یادر ہے کہ ڈاکار افریقہ کے مہنگے ترین شہروں میں سے ہے۔وہاں پر ایک اچھے علاقہ میں مکان تعمیر کرنا ہر آدمی کے بس کی بات نہیں۔بہر حال یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں قربانی کرنے والوں کی تائید و نصرت کا وعدہ کے پورا ہونے پر اور زیادہ خوشی ہوئی۔تعارف سینیگال میں جماعت کے ایک لوکل معلم مکرم احمد گئی صاحب ہیں جو سینیگال کے ایک شہر کو لخ کے رہنے والے ہیں۔1998ء کی بات ہے کہ انہوں نے اپنے ایک برادر اصغر مالک گئی صاحب کو 147