ارضِ بلال — Page 145
اسلامی اخوت۔میری یادیں پھر ایک روز آپ نے مسجد احمد یہ میں آکر اعلان کیا کہ اگر کسی احمدی بھائی کو زمین کی ضرورت ہو وہ میری تیار کردہ زمین سے حسب ضرورت حصہ لے سکتا ہے۔عنایات الہیہ آپ نے پھرا کیلے ہی کھیتی باڑی شروع کر دی اور کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا یا۔اس ساری صورت حال کو دیکھ کر آپ کے اہل خانہ کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے آپ کے ساتھ صلح کر لی مگر جماعت میں داخل نہ ہوئے۔گاؤں میں اپنے خاندان کے سیاسی اثر ورسوخ اور آپ کی ذاتی شرافت اور اعلی اخلاق کے باعث پورے قصبہ میں آپ عزت واحترام کے ساتھ دیکھے جانے لگے۔قصبہ میں مرکزی اصلاحی اور فلاح و بہبود کی کمیٹی کے ہمیشہ اہم ممبر رہے۔ان کی شرافت اور دیانتداری کے باعث ہر کوئی ان کی بات کا احترام کرتا تھا۔نمبرداری بھی مل گئی اپنی نیک نامی کی بنا پر بفضلہ تعالی گاؤں کے نمبردار بھی بن گئے مگر ساری عمر جماعت کے ساتھ اخلاص اور محبت کا لازوال رشتہ استوار رکھا۔جماعت کی کوئی بھی خدمت ہوتی اس قدر عاجزی اور انکساری سے ادا کرتے کہ انسان حیران رہ جاتا تھا۔صدر جماعت کا اعزاز آپ جماعت احمد یہ فرافینی کے صدر بھی تھے۔بڑے اخلاص اور فدائیت کے ساتھ جماعتی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہوئے کمال جذبہ شکر و امتنان کے ساتھ اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے۔آپ کے دو بیٹے آجکل امریکہ میں ہیں۔دونوں بفضلہ تعالیٰ بڑے مخلص احمدی ہیں۔145