اربعین اطفال

by Other Authors

Page 2 of 17

اربعین اطفال — Page 2

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيم دیباپ از حضرت میر محمد المعیل صاحب ย آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”جو شخص میری امت کو دین سمجھانے کے لئے چالیس حدیثیں یاد کر لے اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن فقہاء میں اُٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کروں گا اور اُس کے حق میں گواہی دُوں گا۔“ اس کلام مقدس پر عمل کر کے میں نے بھی اب مجموعہ چالیس احادیث کا اس طرح سے انتخاب کیا ہے کہ ان کا سمجھنا اور حفظ کرنا عوام الناس بلکہ عورتوں اور چھوٹے بچوں کے لئے بھی آسان ہو۔یعنی اکثر احادیث صرف دو لفظی ہیں۔اور جو سہ لفظی بھی ہیں اُن میں ایک لفظ ایسا موجود ہے جسے ہر اُردو خواں بآسانی سمجھ سکتا ہے۔مندرجہ بالا ارشاد نبوی کے علاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بشارت اربعین جمع کرنے والے کے متعلق یہ ہے مَنْ تَرَكَ ارْبَعِينَ حَدِيثًا بَعْدَ مَوْتِهِ فَهُوَ رفيقي في الْجَنَّةِ۔یعنی وہ جس نے اپنے مرنے کے بعد چالیس حدیثیں چھوڑیں وہ جنت میں میراساتھی ہوگا۔بدیں وجہ میں نے ان احادیث کو کتابی صورت میں شائع کرا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ قبول کرے اور اس مجموعہ کولوگوں کے لئے نافع بنائے۔آمین۔نوٹ:۔اس مجموعہ میں کوئی حدیث حضرت شاہ ولی اللہ کی اربعین میں سے نہیں ہے۔2