عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page vii
2 بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم وعلی عبدہ المسیح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔ھوالناصر پیش لفظ خدا تعالی نے اپنے تمام انبیاء و مرسلین علیہم السلام کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض کی بدولت بے شمار نشانات اور معجزات کے ساتھ بھیجا جن میں سے ایک عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان ہے۔جس کی تفصیل حضور علیہ السلام نے اپنی مختلف عربی واردو کتب میں درج فرمائی ہے۔مخالفین اور منکرین کی طرف سے جب اس معجزہ پر اعتراضات کئے گئے تو خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انکے اعتراضات کے کافی وشافی جواب عطا فرمائے اور بعد میں ہر زمانے میں علمائے جماعت نے تحقیق و تمحیص کے بعد نہ صرف معترضین کے اعتراضات کا جواب دیا بلکہ کئی نئے دلائل و حوالہ جات اور شواہد کی روشنی میں اس معجزہ کی اہمیت اور عظمت شان بھی نمایاں کر کے پیش کرنے کی کوشش کی۔حالیہ دور میں کہا بیر کے ایک مخلص احمدی مکرم ڈاکٹر ایمن عودہ صاحب نے بعض عرب معترضین کے اعتراضات دینے کے لئے مختلف کتب لغت اور قدیم و جدید 2