عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 15
مراحل کو طے بھی کر لیں لیکن اس کا پورا احاطہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔کیونکہ عربی زبان پر پورا احاطہ کرنا معجزات انبیاء علیہم السلام سے ہے۔اس بارے میں حضور علیہ السلام نے حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کا قول درج فرمایا ہے جو ایک پیشگوئی کا رنگ اپنے اندر رکھتا ہے۔فرمایا: لغت عرب جو صرف نحو کی اصل کنجی ہے وہ ایک ایسا نا پید ا کنار دریا ہے جو اس کی نسبت امام شافعی رحمۃ اللہ کا یہ مقولہ بالکل صحیح ہے کہ لا يَعْلَمُهُ إِلَّا نَبی یعنی اس زبان کو اور اس کے انواع اقسام کے محاورات کو بجز نبی کے اور کوئی شخص کامل طور پر معلوم ہی نہیں کر سکتا۔اس قول سے بھی ثابت ہوا کہ اس زبان پر ہریک پہلو سے قدرت حاصل کرنا ہر ایک کا کام نہیں بلکہ اس پر پورا احاطہ کرنا معجزات انبیاء علیہم السلام سے ہے۔“ (نزول المسيح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۳۷) 28 گویا ایک طرف تو امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس زبان کا کامل احاطہ نبی ہی کر سکتا ہے اور دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعلان فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ معجزہ عطا فرمایا ہے۔سو اس زمانے میں کامل احاطہ ایک شخص نے ہی کرنا تھا اور وہ اس زمانے کے امام کے حصے میں آیا جسے اللہ تعالیٰ نے نبی بنا کر بھیجا۔15