عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page ix
گرانقدر تجاویز ارسال کیں جن کے مطابق مضمون میں تبدیلیاں اور اضافے کئے گئے۔بعد ازاں حضور انور نے اسے اردو زبان میں الفضل انٹر نیشنل میں جبکہ اسکے عربی ترجمہ کو رسالہ التقوی میں اور انگریزی ترجمہ کو رسالہ الحکم اور ریویو آف ریلیجنز میں شائع کروانے کا ارشاد فرمایا۔الفضل انٹر نیشنل میں چھپنے کے بعد بہت سے احباب نے پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ اس مضمون کو کتابی شکل میں بھی شائع کروانے کا مشورہ دیا۔حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی منظوری کے بعد اب یہ مضمون کتابی شکل میں شائع کیا جارہا ہے۔خدا تعالی سے عاجزانہ دعا ہے کہ وہ اس حقیر سی کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور اس کتاب کو سعید روحوں کی ہدایت کا موجب بنائے۔آمین۔خاکسار طالب دعا محمد طاہر ندیم مربی سلسلہ عربک ڈیسک فارنہام یو کے۔2 *2021 G*27