عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 31 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 31

لغات عرب کی وضاحت کی اہمیت اور اس کے نتائج علامہ سیوطی نے المزھر میں اختلاف لغات کے فوائد کے بیان میں ابن جنی کا یہ قول نقل کیا ہے جو بڑی اہمیت کا حامل ہے: ,, اللُّغَاتُ عَلَى اخْتِلافِها كُلَّها حُجَّةٌ ،، یعنی اختلاف کے باوجود تمام تر لغات حجت ہیں۔نیز علماء کا اقرار ہے کہ تمام تر لغات جمع ہی نہیں ہوئیں اور جو جمع ہو سکی ہیں وہ تعداد میں بہت کم ہیں۔اب چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ چالیس ہزار لغات عرب کے سکھائے جانے کا ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ ان میں بعض ایسی لغات بھی شامل ہوں جو جمع نہیں ہوئیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات میں آنے والے بعض اسالیب یا کلمات یا لغات کو اگر کوئی اپنی دانست میں غیر معروف پاکر ان پر اعتراض کرے گا تو یہ بات اس کی اپنی جہالت کا ثبوت ہو گی۔۔۔۔لغات عرب کے موضوع کی اس وضاحت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں آنے والے بہت سے ایسے کلمات فصیح اور 317