عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 123 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 123

کہ خدا تعالیٰ غالب آتا ہے یا آپ غالب آتے ہیں میں اپنے آپ کو کچھ لکھا پڑھا نہیں سمجھتا جو کچھ ہو گا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو گا اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور خدا تعالیٰ میرا مولیٰ ہے تو خدا تعالیٰ مجھ کو ذلیل کرے گا اور میری رسوائی ظاہر کر دے گا لیکن اگر ایسا نہیں تو وہ رسوا ہو گا جو میرے مقابل پر آئے گا۔کیونکہ میں کچھ نہیں یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے یہ کہاں انسان سے ہو سکتا ہے که با وجود صدہا مشغولیوں اور دائمی ضعف اور علالت کے اس کی تصنیف ایسی عجلت سے ہو۔یہ بھی یاد رہے کہ میں نے افسوس کے ساتھ اس مقابلہ کو منظور کیا ہے۔میں اس وقت عیسائیوں کی طرف متوجہ ہوں ایک وہ گروہ ہے جو صدق دل سے اپنے وطن چھوڑ کر میرے پاس آبیٹھے ہیں اور خدمت میں مشغول ہیں کوئی کسی تالیف میں مصروف ہے کوئی مخطوط نویسی میں مدد دیتا ہے اور کسی نے انگریزی خط لکھنے کا ذمہ لیا ہے اور کوئی عربوں کے خطوط کا عربی میں جواب دیتا ہے اور چند روز زندگی کو بیچ سمجھ کر اللہ جل شانہ کی راہ میں فنا ہو رہے ہیں اس جگہ رہ کر غریبوں کی طرح نان و نمک پر گزارہ کر رہے ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ بعض انہیں میں بہت روتے ہیں بات بات 123