عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 2 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 2

ذریعہ قرار دیا۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے منن الرحمن کے نام سے ایک عظیم الشان کتاب بھی تالیف فرمائی۔آپ نے اس کتاب میں ایک جگہ فرمایا: وَتَفْصِيلُ ذَلِكَ أَنَّهُ صَرفَ قَلْبي إِلَى تَحْقِيقِ الْأَلْسِنَةِ، وَأَعَانَ نَظَري فِي تَنْقِيدِ اللُّغَاتِ الْمُتَفَرِّقَةِ، وَعَلَّمَني أَنَّ العَرَبِيَّةَ أُمِّهَا، وَجَامِع كَيْفِها وَكَمِّهَا، وَأَنَّهَا لِسانٌ أَصليٌّ لِنَوْعِ الإِنْسَانِ، وَلُغَةٌ إِلْهَامَّيَّةٌ مِنْ حَضْرَةِ الرَّحْمَنِ، وَتَتِمَّة لِخِلْقَةِ البَشَرِ مِنْ أَحْسَنِ الْخَالِقِينَ، مِنَن الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۶۶) اور اس مجمل کی تفصیل یہ ہے کہ اس (اللہ تعالیٰ) نے زبانوں کی تحقیق کی طرف میرے دل کو پھیر دیا، اور میری نظر کی متفرق زبانوں کے پر کھنے کے لئے مدد کی۔اور مجھ کو سکھلایا کہ عربی تمام زبانوں کی ماں ہے اور ان کی کیفیت کمیت کی جامع ہے اور وہ نوع انسان کے لئے ایک اصلی زبان اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک الہامی لغت ہے اور انسانی پیدائش کا تنتمہ ہے جو احسن الخالقین نے ظاہر کیا ہے۔“ (ترجمہ از من الرحمن) یہی نہیں بلکہ آپ نے دیگر نشانات و معجزات کے علاوہ یہ بھی ذکر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی خاص منت وعطا سے آپ کو اعلیٰ درجہ کی فصیح و بلیغ عربی زبان سیکھنے کا معجزہ عطا ہوا ہے۔