عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 105 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 105

نسبت ہی نہیں کیونکہ کسی کے بس کی بات نہیں کہ اپنی کوشش سے عربی زبان کے اس قدر علوم حاصل کر سکے جن کا احاطہ کرنا امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک کسی نبی کا کام ہے۔خلاصہ یہ کہ عربی زبان کے خدا داد علم کے دعویٰ سے پہلے آپ کی عربی زبان جس قدر بھی اچھی ہو اسے اس زبان سے کوئی نسبت نہیں جو آپ کو الہانا سکھائی گئی اور جس کے جوہر آپ نے معارف کے بیان میں اپنی کتب میں دکھائے اور جس کے بارے میں مخالفین کو مقابل پر آنے کی دعوت دی۔اسی طرح بعض محنتی معترضین نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی کتب کے ہر ہر جملے کو لے کر ادب کی مختلف کتب سے تلاش کیا اور جہاں کہیں اس جملے کے ایک دو کلمات بھی اکٹھے ملے وہیں پر فورا لکھ دیا کہ یہ جملہ اس کتاب سے چوری کیا گیا ہے۔اور یوں تصویر یہ پیش کی گئی کہ جیسے حضور علیہ السلام نے ایک کمرے میں بدیع الزمان الهمذانی کے ۵۲ مقامات اور ابو محمد القاسم الحریری کے ۵۰ مقامات اور معلقات کے جملہ قصائد اور حماسہ کے قصائد نیز دیگر کتب ادب کھول کر صبح سے شام بیٹھے رہتے تھے اور ان کتب کے ورق الٹتے جاتے تھے اور ایک فقرہ ایک 105