عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 1
تمهید خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ اپنے انبیاء کو حق کے ساتھ بھیجتا ہے اور پھر روحانی علوم اور حقائق و معارف کے علاوہ نشانات اور معجزات کے ذریعہ ان کی تائید فرماتا ہے۔چنانچہ اس زمانے میں خدا تعالیٰ نے جب قرآن کریم میں مذکور پیشگوئیوں اور اپنے پیارے نبی کریم صلی الم کی دی ہوئی خبروں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا تو جہاں آپ کی بے شمار نشانات و روحانی معارف سے تائید فرمائی وہاں آپ پر ربانی علوم کے دروازے بھی کھولے۔ان آسمانی علوم میں سے ایک کے بارے میں آپ علیہ السلام نے اپنی کتب میں تفصیلی اعلان فرمایا کہ عربی زبان ام الالسنہ یعنی تمام زبانوں کی ماں ہے اور یہی وہ پہلی زبان ہے جو اللہ تعالیٰ نے الہامی طور پر سکھائی اور باقی تمام زبانیں اسی سے نکلی ہیں۔آپ علیہ السلام نے اس کے بارے میں متعدد دلائل دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں کے سردار اور خاتم النبیین صلی الم کو ام القریٰ میں مبعوث فرمایا اور اس کے ساتھ ام الالسنہ میں کلام فرمایا اور اسے ام الکتاب یعنی قرآن کریم عطا فرمائی جسے ہمیشہ کے لیے تمام دنیا کے واسطے ہدایت کا *1X