عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 122
عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان (۹) اگر آپ دو ماہ میں بالمقابل رسالہ شائع نہ کر سکیں تو آپ کو یہ اقرار کرنا ہو گا کہ میں جس مقابلہ کے لئے اٹھا تھا اس میں میں نے شکست کھائی۔(۱۰) بالمقابل دونوں رسالوں کے نقص اور کمال دیکھنے کے لئے منصف مقرر ہوں گے اور کم سے کم ان میں ایک آدمی ایسا ادیب ہو گا جو اہل زبان اور عرب کے کسی حصہ کا رہنے والا ہو۔منصف یہ بھی دیکھیں گے کہ شوکت کلام اور متانت کلام اور پر برکت اور موثر از مضمون اور حق اور راستی کی پابندی سے اور پھر بلاغت سے بھرا ہوا کس کا مضمون ہے۔اگر میری شرائط میں سے کوئی شرط بالمقابل رسالہ لکھنے کے لئے ہو جو میرے رسالہ میں نہ ہو تو آپ وہ ساقط کر اسکتے ہیں۔یہ شرائط جن کی پابندی آپ پر لازم ہو گی اگر آپ کو منظور ہوں تو ایک پانچ دن کے لئے قادیان میں آجائیں آپ کے آنے جانے کا خرچ میرے ذمے ہو گا اگر چاہو تو پہلے بھیج دوں۔اس جگہ کاغذ معاہدہ آپ کے رو برو لکھا جائے گا اور پھر فریقین کے دستخط اور گواہوں کی شہادت سے شائع کرا د یا جاوے گا اور اگر آپ کسی شرط کی برداشت نہ کر سکیں اور وجہ معقول بتا دیں تو اس شرط میں کسی قدر ترمیم کر دی جائے گی پھر لوگ دیکھ لیں گے 122