اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 44
عظیم الشان مهد هنا حضرت خلیفہ اصبح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 27 مئی 2008 ء کو خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے موقع پر دنیا بھر کے احمدی احباب کو کھڑا کر کے یہ عظیم الشان عہد لیا :- اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شریک له و اشهد ان محمد اعبده و رسوله آج خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا جہد کرتے ہیں کہ ہم (دین حق) اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک ( دین حق) کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخری دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمدیہ ف چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ اور یہ کے ذریعہ ( دین حق) کی اشاعت ہوتی رہے اور حمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا تو نہیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطافها اللهم امين اللهم آمين اللهم آمين