اقلیم خلافت کے تاجدار

by Other Authors

Page 43 of 48

اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 43

39 ملک عظیم دیا جائے گا اور خزینے اس کیلئے کھولے جائیں گے۔یہ خدا کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب۔(2 - الوی طبع اول صفحه 92 روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 94) حضرت اقدس نے جلی قلم سے یہ ربانی کلام درج کر کے حاشیہ میں تحریر فرمایا:- و کسی آئندہ زمانہ کی نسبت یہ پیشگوئی ہے جیسا کہ آنحضرت ﷺ کے ہاتھ میں کشفی رنگ میں کنجیاں دی گئی تھیں مگر ان کنجیوں کا ظہور حضرت عمر فاروق کے ذریعہ سے ہوا۔خدا جب اپنے ہاتھ سے ایک قوم بناتا ہے تو پسند نہیں کرتا کہ ہمیشہ ان کو لوگ پاؤں کے نیچے کچلتے رہیں۔آخر بعض بادشاہ ان کی جماعت میں داخل ہو جاتے ہیں اور اس طرح وہ ظالموں کے ہاتھ سے نجات پاتے ہیں جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کیلئے ہوا۔“ قبل ازیں حضور نے اشتہار 5 دسمبر 1900ء میں ڈنکے کی چوٹ منادی کی پہاڑٹل جاتے ہیں، دریا خشک ہو سکتے ہیں، موسم بدل جاتے ہیں مگر خدا کا کلام نہیں بدلتا جب تک پورا نہ ہوئے۔( مجموعہ اشتہارات مسیح موعود جلد 3 صفحه 380) اللهم صل علی محمد و علی خلفاء محمد و بارک وسلم ( مسیح موعود )