اقلیم خلافت کے تاجدار

by Other Authors

Page 40 of 48

اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 40

37 تعالٰی یہ انتہائی نازک آپریشن بھی نہایت درجہ کامیاب رہا اور بہت جلد شعبہ تاریخ کے دفتر میں حاضر ہونے کے قابل ہو گیا۔ایک سال بعد مجھے بندش پیشاب کا عارضہ لاحق ہو گیا جس پر حضور انور نے عزیزم ڈاکٹر سلطان احمد صاحب کو تحریر فرمایا:- آپ کے ابا محترم مولوی صاحب کی صحت کا پڑھ کر فکر پیدا ہوئی اللہ تعالٰی خاص فضل فرمائے ان کو اعجازی رنگ میں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے میری طرف سے انہیں عیادت کا پیغام اور بہت بہت محبت بھر اسلام پہنچائیں۔ڈاکٹر مبشر صاحب دوسرے ماہر ڈاکٹروں سے مل کر مکمل علاج کروائیں اور مجھے تفصیلی رپورٹ بھیجوائیں۔ہو میو پیتھک علاج بھی کرائیں اللہ شفا بخشے۔“ 22 فروری 1997ء کو محترم محمود مجیب اصغر صاحب امیر جماعت احمد یہ مظفر گڑھ کو ان کے ایک استفسار کے جواب میں راہ نمائی فرمائی کہ تاریخی نکات کے متعلق محترم مولوی دوست محمد صاحب سے پوچھ لیا کریں۔ہم بھی ان سے ریسرچ کرواتے ہیں۔“ حضور نے 1999ء تا 2001ء میں پر معارف عالمی درس قرآن دیا جو اپنی مثال آپ تھا۔رمضان المبارک کے دوران حضور نے فرمایا کہ احادیث اور روایات پر کھنے کا طریق کا روہی ہے جو مولوی دوست محمد شاہد مورخ احمدیت کا ہے۔مکتوب جناب عبد الرحیم خان صاحب عادل مولوی فاضل ابن عبدالله خان افغان مهاجر در ویش مرحوم ) آخری زیارت خاکسار اکتوبر 2002ء میں جرمنی ، سویڈن، ناروے اور ہالینڈ کے تبلیغی دورہ پر تھا ہر جگہ خدا کے فضل و کرم سے تقاریر اور مذاکرات کے پروگرام غیر معمولی طور پر کامیابی سے ہمکنار ہوئے جو حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی قوت قدسیہ کا اعجاز تھا۔خدا تعالی جزائے عظیم بخشے جناب عبداللہ واس ہاؤ ذر صاحب نیشنل امیر جماعت احمد یہ جرمنی کو جنہوں نے بذریعہ ہوائی جہاز فرینکفورٹ سے