اقلیم خلافت کے تاجدار

by Other Authors

Page 23 of 48

اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 23

20 گفته گفته الله بوو اللہ تعالٰی نے پیارے امام ہمام کی آرزو کی تکمیل کا فوری سامان پیدا کر دیا۔خاکساراس ! سلسلہ میں حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی ( مقیم رام گلی نمبر 3 برانڈ رتھ روڈ لاہور ) کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ مجھے انار کلی چوک کے ادارہ مکتبہ پاکستان“ کے ناظم محمد حفیظ شامی صاحب کے پاس لے گئے۔شامی صاحب جناب حنیف رامے صاحب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھائی تھے۔میں نے انہیں جماعت کراچی کی طرف سے ہزار نسخے خریدنے کی پیشکش کی جس پر وہ رضامند ہو گئے جس کے بعد انہوں نے اس کے چار ایڈیشن شائع کئے۔حضور کی ہدایت پر رسالہ میرے قلمی نام " قمر اسلام پوری پر چھپا۔قبل ازیں مولا نا مبارک احمد خاں صاحب ایمن آبادی رفتار زمانہ میں میرے شذرات بعنوان " چرخ کہن کے نیچے ( شاہد مجی) کے قلمی نام سے شائع فرمارہے تھے۔اس کتاب پر " انجمن حمایت اسلام لاہور کے ایڈیٹر جناب پیام شاہ جہانپوری ( متوفی 16 مارچ 2005ء) نے پر زور اور اثر انگیز تبصرہ کیا۔1974ء کے سانحہ ربوہ کے بعد جب قادیانی مسئلہ کے حل کے لئے اسمبلی کی را ہر کمیٹی کا اعلان ریڈیو پر نشر ہوا تو حضرت اقدس نے خاکسار کو ہدایت فرمائی کہ تیرہ سوسال کی تاریخ اسلام سے بزرگوں کی تکفیر کے واقعات تاریخی ترتیب کے ساتھ جمع کئے جائیں چنانچہ عاجز نے مقربان البہی کی سرخروئی کے نام سے ایک مسودہ تیار کیا جسے ملاحظہ کر کے متعلقہ ادارہ کو اشاعت کا حکم دیا۔خاکسار نے پرنٹر کے بارہ میں رہنمائی چاہی۔فرمایا صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی بجائے اس پر صرف تمہارا نام ہی ہونا ہے اس میں احتیاط ہے۔یہ رسالہ محضر نامہ" کے ساتھ دوسری بعض کتابوں کے ساتھ بطور ضمیمہ منسلک کر کے رہبر کمیٹی کو بھجوادیا گیا۔محضر نامہ" کے نام کی تجویز خاکسار کی تھی جسے حضور نے پسند فرمایا۔حضور انور قرآن عظیم، حدیث اور تحریرات مسیح موعود کے والہ وشیدا تھے حضور کا معمول مبارک تھا کہ اسمبلی پاکستان تشریف لے جاتے تو قرآن مجید اور درنشین عربی اردو فارسی ساتھ رکھتے