اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 41
38 میرے لندن جانے کا انتظام کیا اور مجھے 25 اکتوبر 2002ء کو اپنی جان سے عزیز محبوب ترین آقا اور امام عالی مقام کی آخری زیارت کا شرف حاصل ہو گیا۔حضور ان دنوں شدید علالت کے باعث ذاتی ملاقاتوں میں بھی اکثر بالکل خاموش رہتے تھے۔مکرم جناب مولانا منیر حمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری نے جرمنی میں ہی مجھے برقی پیغام دیا کہ 25 اکتوبر کی عصر بیت الفضل لندن میں پڑھیں اس وقت ہی ملاقات ہو جائے گی سوالحمد اللہ ثم الحمد اللہ حضور انور نماز عصر پڑھانے کے بعد جب واپسی کے لئے جو نہی محراب میں کھڑے ہوئے حضور کی شفقت انگیز نظر مجھ نا چیز پر پڑگئی۔حضور نے افسر حفاظت میجر محمود احمد صاحب سے دریافت فرمایا مولوی دوست محمد شاہد ہیں؟ یہ دیکھتے ہی میں دیوانه وار عقبی دروازہ کے آگے خالی جگہ پر پہنچ گیا اور اپنے محبوب آقا کے دست مبارک کو بوسہ دیا اور مبارک باد دی کہ حضور کے ترجمہ قرآن مجید کا دوسرا ایڈیشن بھی چھپ گیا ہے جس پر حضور نے دروازہ سے باہر پہنچ کر بلند اور سحر آفریں آواز میں فرمایا ” خیر مبارک آہ مجھے کیا معلوم تھا کہ اپنے مقدس امام سے یہ میری آخری ملاقات ہے۔ایک پر جلال پیشگوئی حیف در چشم زدن صحبت یار آخر شد روئے گل سیر ندیدیم که بهار آخرشد اب آخر میں خاکسار نظام خلافت سے متعلق اللہ تعالیٰ کی ایک جلالی پیشگوئی ہدیہ قارئین! کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود نے 1907ء میں یعنی اسی سال جس میں حضرت اقدس کو خواب میں وہ بادشاہ آیا۔۔۔۔۔۔۔"حكم الله الرحمن لخليفة الله السلطان يوتى له الملك العظيم وتفتح على يده الخزائن و في أعينكم عجيب ترجمہ : " خدائے رحمن کا حکم ہے اسکے خلیفہ کیلئے جس کی آسمانی بادشاہت ہے۔اس کو