عقائدِ احمدیت اور اعتراضات کے جوابات

by Other Authors

Page 51 of 113

عقائدِ احمدیت اور اعتراضات کے جوابات — Page 51

کہ ایک آن میں ایک حکم کنی سے چاہے تو کروڑوں نہبی اور ولی اور جن و فرشتے جبرائیل اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر پیدا کر ڈالے الٹے مگر میں شہید بالاکوٹ کے ان الفاظ پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہتا بلکہ حضرت مصلح موعود کی پوری عبارت آپکے سامنے رکھتا ہوں جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بے نظیر روحانی قوتوں پرفکر و نظر کا ایک نیا اور روح پر در باب کھلتا ہے آپ نے فرمایا : " قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کو نیم صلی اللہ کریم علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو عیسائیوں سے کہدے کہ اگر خدا کا بیٹا ہوتا تو میں سب سے پہلے اسکی عبادت کر نیوالا ہوتا اب اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ واقعہ میں خدا کا کوئی بیٹا ہے اسی طرح ہم یہ نہیں کہتے کہ دنیا میں کوئی شخص ایسا ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پنے درجہ میں آگے نکل گیا ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص بڑھنا چاہے تو بڑھ سکتا ہے خدا نے دروازہ بند نہیں کیا مگر عملی حالت یہی ہے کہ کسی ماں نے کوئی ایسا بچہ نہیں جنا اور نہ قیامت تک کوئی ایسا بچہ جن سکتی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ سکے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو وہ انسان تھے جو ایک سیکنڈ میں کروڑوں میں خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھ جاتے ہیں اور لوگوں کی حالت یہ ہے کہ دو سالوں میں بھی ایک منزل طے نہیں کر سکتے ان کا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ ہی کیا ہے # م ص۴۲ ۱ تاشر محمد سعید اینڈ سنتر قرآنی محل مولومی، مسافر خانہ کراچی)