عقائد احمدیت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 16

عقائد احمدیت — Page 9

اُن سے منہ موڑ ا وہ ہلاکت کو سو پینے گئے اور جنہوں نے اُن سے پیار کیا وہ خدا کے پیارے ہو گئے اور برکتوں کے دروازے ان کے لئے کھولے گئے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اُن پر نازل ہوئیں اور اپنے سے بعد کو آنے والوں کے لئے وہ سردار مقرر کئے گئے اور دونوں جہانوں کی بہتری ان کے لئے مقدر کی گئی۔اور ہم یہ بھی یقین کرتے ہیں کہ یہ خدا کے فرستادے جودُ نیا کو بدی کی ظلمت سے نکال کر نیکی کی روشنی کی طرف لاتے رہے ہیں مختلف مدارج اور مختلف مقامات پر فائز تھے اور ان سب کے سردار حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے سید ولدِ آدم قرار دیا اور كَافَّةً لِلنَّاسِ مبعوث فرمایا اور جن پر اس نے تمام علوم کا ملہ ظاہر کئے اور جن کی اُس نے اس رُعب و شوکت سے مدد کی کہ بڑے بڑے جابر بادشاہ ان کے نام کو سنکر تھرا اٹھتے تھے اور جن کے لئے اس نے تمام زمین کو مسجد بناد یا حتی کہ چپہ چپہ زمین پر اُن کی اُمت نے خدائے وحدہ لاشریک کے لئے سجدہ کیا اور زمین عدل و انصاف سے بھر گئی بعد اس کے کہ وہ ظلم وجور سے بھری ہوئی تھی۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر پہلے انبیاء بھی اس نبی کامل کے 9