عقائد احمدیت — Page 5
میں پایا جاتا ہو اور کوئی خوبی نہیں جو اس میں پائی نہ جاتی ہو۔اُس کی قدرت لا انتہاء ہے اُس کا علم غیر محدود اُس نے ہر ایک شے کا احاطہ کیا ہے اور کوئی چیز نہیں جو اس کا احاطہ کر سکے، وہ اوّل ہے وہ آخر ہے وہ ظاہر ہے وہ باطن ہے، وہ خالق ہے جمیع کا ئنات کا اور مالک ہے گل مخلوقات کا اس کا تصرف نہ کبھی پہلے باطل ہوا نہ اب باطل ہے نہ آئندہ باطل ہوگا ، وہ زندہ ہے اس پر بھی موت نہیں ، وہ قائم ہے اس پر کبھی زوال نہیں، اس کے تمام کام ارادے سے ہوتے ہیں نہ کہ اضطراری طور پر، اب بھی وہ اُسی طرح دُنیا پر حکومت کر رہا ہے جس طرح کہ وہ پہلے کرتا تھا، اس کی صفات کسی وقت بھی معطل نہیں ہوتیں۔وہ ہر وقت اپنی قدرت نمائی کر رہا ہے۔۴۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ ملائکہ اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہیں اور يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (الحل:۵۱) کے مصداق ہیں ، اس کی حکمتِ کاملہ نے انہیں مختلف قسم کے کاموں کے لئے پیدا کیا ہے وہ واقع میں موجود ہیں اُن کا ذکر استعارہ نہیں ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے اسی طرح محتاج ہیں جس طرح کہ انسان یا دیگر مخلوقات، اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کے اظہار کے لئے ان کا محتاج نہیں وہ اگر چاہتا تو بغیر اُن کے پیدا 5