انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 192 of 193

انوار خلافت — Page 192

۱۹۲ ہے۔لیکن اگر خدا تعالیٰ یہ فرما تا کہ مثیل عیسی آئے گا مثیل موسی آئے گا تو لوگ کہہ سکتے تھے کہ مثیل تو چھوٹا بھی ہو سکتا ہے پس اس کی غلامی سے یہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ اگر وہ انبیاء ہوتے تو وہ بھی آپ کی غلامی کرتے۔پس خدا تعالیٰ نے آپ کو پہلے نبیوں کا مثیل نہیں کہا۔بلکہ مسیح ، نوح موسی ، ابراہیم ، داؤد کہا اور سب نبیوں کے کمالات کا جامع کہا۔لیکن باوجوداس کے محمد کا غلام کہا تا معلوم ہو کہ اگر وہ الگ الگ طور پر پہلے نبی دنیا میں ہوتے تو وہ بھی رسول کریم صلی یا اسلام کا غلام ہونے کو فخر سمجھتے۔غرض یہ حکمتیں تھیں حضرت مسیح موعود کے اس قدر نام رکھنے کی اور یہ صلحتیں تھیں آپ کو وہی نبی قرار دینے کی اور مثیل نہ کہنے کی۔جن کو میں نے مختصر الفاظ میں بیان کر دیا ہے۔