انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 193

انوار خلافت — Page 85

۸۵ کرو تا اسلام کی قدر اور قیمت جاننے والے بنو۔اور اس بیش بہا ہیرے کو رائیگاں نہ جانے دو۔اگر تم اس کام کے لئے کوشش کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہاری ہمتوں میں برکت دے گا۔اور جو کوئی اس کام میں اپنا کچھ وقت لگائے گا خدا تعالیٰ پہلے سے کم وقت میں اس کا کام کر دیا کرے گا۔میرا دل چاہتا ہے کہ ہماری جماعت کا ہر ایک فرد اس قابل ہو کہ ہر ایک سوال کا جھٹ جواب دے سکے اور ہر ایک بات کے متعلق فوراً دلائل سنادے۔عورتوں کو علم دین سکھاؤ اسی مضمون کا ایک اور حصہ ہے اور وہ یہ کہ ہماری جماعت کے وہ لوگ جو علم کا سیکھنا تو ضروری سمجھتے ہیں۔لیکن اس کو فرض کفایہ جانتے ہیں یعنی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایک گھر میں سے خاوند سیکھ لے تو سب کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔مثلاً ابا جان احمدی ہو گئے تو بیٹے بھی بخشے گئے خواہ وہ غیر احمدی ہی کیوں نہ ہوں۔لیکن یہ غلط ہے اور بالکل غلط ہے۔اگر باپ نیک ہے اور بیٹا بد۔تو باپ ہی بخشا جائے گا اور بیٹا سزا پائے گا اور اگر ایک بھائی نیک ہے اور دوسرا بد تو نیک ہی جنت میں جائے گا اور دوسرا دوزخ میں۔اگر خاوند نیک ہے اور بیوی بد تو خاوند ہی خدا تعالیٰ کے انعامات کا وارث ہوگا اور بیوی خدا کے غضب کی۔پس تم یہ مت سمجھو کہ تمہارے پڑھ لینے سے یا علم دین سے واقف ہو جانے سے تمہارے بیوی بچے بھائی بہن وغیرہ بخشے جائیں گے بخشا وہی جائے گا جس کا دل صاف ہوگا اور دل صاف سوائے علم کے ہو نہیں سکتا۔پس جس طرح تم اپنے لئے پڑھنا ضروری سمجھتے ہو اسی طرح ان کے لئے بھی پڑھنا ضروری سمجھ کر ان کو پڑھاؤ تا تمہارے گھر ایسے نہ ہوں کہ صرف تم ہی قرآن جاننے والے ہو اور باقی جاہل۔بلکہ تمہاری عورتیں بھی جانتی ہوں۔خدا تعالی ، ملائکہ ، سزا و جزاء، قضاء وقدر وغیرہ سب احکام سے واقف ہوں۔خدا تعالیٰ نے عورتوں کو مردوں کا ایک حصہ قرار دیا