انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 193

انوار خلافت — Page 65

آنحضرت صلی اینم نے مٹادیا اور ان کی شریعت میں جو نقص پیدا ہو گئے تھے ان کو دور کر دیا اور دنیا کے سامنے ایک ایسی شریعت پیش کی جس میں کبھی نقص نہیں آسکتا۔غرض نئی شریعت کی ضرورت پہلی شریعت کے خراب ہو جانے یا ضائع ہو جانے یا نئی ضروریات پیدا ہو جانے پر ہوتی ہے اور اگر کوئی شریعت ایسی آجائے کہ اس میں یہ تینوں نقص پیدا نہ ہوں تو اس کے بعد کسی جدید شریعت کی ضرورت نہ رہے گی چنانچہ قرآن کریم ایسی ہی کتاب ہے جس میں کامل شریعت آئی ہے اور جو ہر ایک نقص سے محفوظ ہے۔پس اس کے بعد کوئی شریعت نہیں لیکن نبی کی ضرورت کو کامل شریعت نہیں روک سکتی۔اور اگر کوئی شخص کہے کہ رسول کریم میان ایام کے بعد نبی نہیں آسکتا تو میں کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود آنحضرت سال ایام کے بعد نہیں آئے کیا نبی کریم کی نبوت اور آپ کی حکومت ختم ہوگئی ہے کہ کہا جائے کہ مرزا صاحب آپ کے بعد آئے ہیں مرزا صاحب کی نبوت تو نبی کریم کی نبوت کے اندر ہے۔کیا اندر کی چیز کو باہر کی کہا جاتا ہے۔مثلاً ایک مکان میں کچھ آدمی بیٹھے ہوں تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ یہ مکان سے باہر ہیں۔بلکہ یہی کہیں گے کہ مکان کے اندر ہیں۔پس جب حضرت مرزا صاحب بھی آنحضرت ملا لیا ایم کے اندر ہیں تو پھر انہیں بعد میں آنے والا کیوں قرار دیا جائے۔آنحضرت کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ آنحضرت صان پہنم کے بعد کسی نبی کا آنا خواہ وہ آپ کے فیض سے ہی کیوں نہ نبی بنے آپ کی ہتک ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ ان لوگوں کا یہ کہنا آنحضر سایلم کی ہتک ہے کیونکہ نبوت تو خدا تعالیٰ کی رحمت ہے جو وہ اپنے بندوں پر نازل کیا کرتا ہے اور آنحضرت مانا کہ تم وہ رسول ہیں جو سارے جہان کے لئے رحمت ہو کر آئے تھے لیکن آپ کے آنے پر کہا جاتا ہے کہ اب خدا تعالیٰ نے وہ سارے فیض بند کر دیئے ہیں جو آپ سے پہلے اپنے بندوں پر کیا کرتا تھا۔آپ سے پہلے تو نبی پر نبی بھیجتا تھا۔جو اس کی طرف گرتا اسے