انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 193

انوار خلافت — Page 49

۴۹ کہ اس زمانہ میں تجارت کا بہت زور ہوگا لوگ دین کو بھلا کر دنیا کی تجارت میں لگے ہوئے ہوں گے۔چنانچہ یہی وہ زمانہ ہے جس میں دنیا کی تجارت کی اس قدر کثرت ہے کہ پہلے کسی زمانہ میں نہیں ہوئی۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے ان الفاظ میں بیعت لی کہ کہو میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔پس یہ آیت بھی ثابت کرتی ہے کہ ان آیات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہی ذکر ہے۔ایک ضمنی بات تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الصف: ١٢) b اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے لوگو! تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرو اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ۔یہ تمہارے لئے بہت اچھی بات ہے۔اگر تم جاننے والے ہو۔بہت لوگ ایسے ہیں جو چندہ دے کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چھوٹ گئے اب ہمارے سر پر کوئی فرض نہیں۔لیکن یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم مال بھی خرچ کرو اور جان بھی یعنی چندے بھی دو اور تبلیغ بھی کرو۔پس احمدی جماعت کے لوگوں کو ایسا ہی کرنا چاہئے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم مال خرچ کرو گے اور تبلیغ بھی کرو گے تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہوگا۔یعنی جلد جلد تم ترقی کرو گے۔يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تحْتِهَا الْأَنْهرُ وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ وَأُخْرى | تُحِبُّونَهَا نَصْرُ مِنَ اللهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ وَبَيرِ الْمُؤْمِنِينَ (الصف : ۱۳۱۳) خدا تعالیٰ تمہارے گناہوں اور تمہاری فرو گذاشتوں کو بخش دے گا اور تم کو باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور رہنے کے لئے بڑی پاکیزہ جگہیں ہوں گی