آنحضرت ﷺ کا عدیم المثال فیضان — Page 3
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم آنحضرت کا عدیم المثال فیضان الحاج مولانا قاری محمد طیب صاحب مرحوم مهتم دار العلوم دیوبند کا شمار ان روشن خیال اور متین و فهیم علماء و فضلاء میں سے ہوتا ہے جنہوں نے عمر بھر مسند تعلیم و تدریس کو رونق بخشی اور آخر دم تک گلستان علم و حکمت کی آبیاری میں مصروف رہے آپ کی یادگار تصانیف میں، تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔علامہ نے اس مشہور کتاب میں دجال اکبر کی ہولناکیوں کا ذکر فرمایا ہے اور اس کو نیست و نابود کرنے کیلئے خالق ارض و سماء کی آسمانی و آفاقی سکیم