اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 74 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 74

د محضر نامه 66 74 حافظ محمد نصر اللہ صاحب : جماعت احمدیہ کی طرف سے اپنے موقف کی وضاحت کے لیے محضرنامہ پیش کیا گیا جسے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے دو دنوں میں پڑھ کر سنایا۔اس کی تفصیل اگر آپ بیان فرمائیں؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب : محضر نامہ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت پہلے تو یہ حضور نے فیصلہ کیا، کیونکہ چند دن کے اندر اندر فوری طور پر یہ حکم دیا گیا بھٹو گورنمنٹ کی طرف سے کہ اپنا محضر نامہ پیش کریں۔اللہ تعالیٰ نے بڑی تائید فرمائی اور چار پانچ دن کے اندر اندر خدا نے ایسے سامان کئے کہ حضور کی راہنمائی میں یہ تیار ہوا۔اس کی ایک کاپی رکھی گئی اور جمع کرانے کے لئے اصل کا پی جو تھی یعنی اس اصل مسودے کو کاتب نے لکھا۔کتابت شدہ حصہ پورے کا پورا لکھ کر اس کی فوٹو لی گئی اور وہ کتابت شدہ حصہ اسمبلی میں داخل کرانے کے لئے عین موقعہ پر جناب محمد شفیق قیصر صاحب مرحوم تشریف لے گئے تھے۔انہوں نے وہ جمع کرایا اور اس کے بعد میں نے حضور کی خدمت میں عرض کی کہ حضور گورنمنٹ کے لحاظ سے تو ہم نے ان کو پہنچا دیا ہے مگر ہمیں تو ہر ممبر سینٹ کا ہو یا قومی اسمبلی کا ان تک یہ بات بھی پہنچانی ہے تو اگر حضور اید کم اللہ اجازت دیں تو کم از کم اتنی تعداد میں ضرور شائع کر دیا جائے جو کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ممبروں تک پہنچ جائے۔حضور نے اس کو بہت پسند فرمایا اور حکم دیا کہ ایک دن کے اندر اندر اس کو شائع کر دیا جائے۔دن رات ایک کر کے پھر اتنی کا پیاں جتنی تقسیم کی جانی تھیں، شائع کی گئیں۔(حضور کا منشاء مبارک تھا چونکہ یہ معاملہ اسمبلی میں ہے۔اس واسطے اپنوں کو بھی دینے کی ضرورت نہیں ہے اس لئے صرف حضور کے پاس اس کی کاپی تھی۔وفد کے ممبروں کو بھی نہیں دی گئی۔کئی سال کے بعد میں نے یہ محضر نامہ، جس کے اوپر لکھا ہوا تھا کہ شائع کردہ ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان کہیں سے حاصل کیا۔اب دوسرا ایڈیشن تو اسلام انٹرنیشنل پبلیکشنز لمیٹڈ کی طرف سے شائع شدہ ہے، بہت نفیس ہے مگر پہلا ایڈیشن جو ہے اس کے ٹائٹل پیج پر لکھا گیا تھا کہ ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی طرف سے شائع کیا جارہا ہے۔