اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 55
55 55 اور ادیب نے ایک احمدی مبلغ سے یہاں تک کہا ہے کہ بانی جماعت احمدیہ کی نبوت ثابت کرنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اگر دنیا پر ثابت کر دیا جائے کہ عربی زبان ہی دراصل سب سے پہلی الہامی زبان ہے۔تو یہ معرکتہ الآراء ریسرچ سکالر جو کہ مشہور عالم ہیں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتیں ان پر ہوں ) وہ بھی شامل تھے۔بہر کیف آج میں جب آیا تو آپ نے دیکھا کہ میں زار و قطار رورہا تھا۔وہ زمانہ میرے سامنے آ گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کس طرح آگ اور خون کے ان طوفانوں میں خدا کے پہلوان اور شیر بن کر وہاں پر پہنچے ہیں۔یہ آپ ہی کا جگر تھا کہ ساری جماعت کی قیادت بھی کر رہے ہیں اس ماحول میں بھی ہیں اور اس کے بعد پھر اسمبلی کے سامنے بھی جوابدہ بھی۔جہاں اسی وقت جواب دینے کے لئے کہا گیا۔یہ ساری چیزیں ہیں اور پھر خدا کی طرف جھکتے ہیں، ساری رات دعاؤں میں گزارتے ہیں، ریسرچ میں گزارتے ہیں تو مجھے یہ خیال آیا۔اب بھی وہ سارا نقشہ میرے سامنے ہے کہ خدا کا شیر کس طرح ان پہاڑوں کو اپنے سر کے اوپر لئے ہوئے چلا جا رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ خلافت وہ امانت ہے کہ پہاڑ پر بھی اگر وہ ڈالی جاتی تو وہ پاش پاش ہو جاتا۔تو یہ عظیم الشان معجزہ تھا جو کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ذریعے سے اس وقت دنیا نے دیکھا۔پہاڑ اس وقت گرائے جارہے تھے، اس قلب نازک پر ، حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دل کے اوپر۔ان کو چیرتے ہوئے خدا کا شیر وہاں تک پہنچا ہے۔دنیا کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ خلیفہ وقت نے حق کی آواز اسمبلی میں بلند کی ہو۔ع خدا رحمت کنند این عاشقان پاک طینت را قومی اسمبلی میں وفد کی حاضری اور طریق کار ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : - مولانا یہ فرمائیے کہ یہ جو کارروائی اسمبلی کی ہوئی ، اس کے اجلاسات کہاں ہوا کرتے تھے۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ اجلاس موجودہ اسٹیٹ بنک پاکستان کی جو پُرشکوہ عمارت ہے، اس میں ہوتے تھے ، جو ائیر کنڈیشنڈ تھی اور اس میں بہت نفیس برقی سیڑھیاں بھی