اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 521
521 میں ہی نہیں پاکستان سے عراق تک بلکہ ساری دنیا میں آپ دیکھیں تو رسول اللہ ﷺ کی حدیث پوری ہو رہی ہے۔کنز العمال جلد 11 صفحہ 192 ( ناشر مؤسسة الرسالہ بیروت) پر رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔يــاتــى عـلـى الـنـاس زمان لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آنے والا ہے يـقـتـل فـيـه العلماء جس میں علماء کو قتل کیا جائے گا۔مگر کس طرح کیا جائے گا كما تقتل الكلاب جس طرح کتے مارے جاتے ہیں۔“ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی ماموریت کے پہلے سال میں پہلی کتاب جو حضور کے قلم سے نکلی وہ فتح اسلام تھی۔اس کتاب میں حضور نے اس دور کے ملاؤں کے آخری انجام کی پہلے سے خبر دے دی تھی۔عجیب بات ہے۔فرمایا یہ ملاں لوگ جو دنیا کے لوگ ہیں ” تاریک خیال اور اپنے پرانے تصورات پر جمے ہوئے ہیں، وہ اس کو قبول نہیں کریں گے۔مگر اس کے بعد ہی ملاؤں نے پھر اسی سال فتویٰ شائع کیا۔276 صفحات کا فتویٰ۔مذہبی تاریخ میں اتنالمبافتوئی کبھی نہیں دیا گیا۔فرمایا:۔مگر عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے جو ان کی غلطی ان پر ظاہر کر دے گا۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہیں کیا لیکن خدا اسے قبول کرے 66 گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ فرمایا:۔یہ انسان کی بات نہیں۔خدا تعالیٰ کا الہام اور رب جلیل کا کلام ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان حملوں کے دن نزدیک ہیں۔مگر یہ حملے تیغ و تبر سے نہیں ہوں گے۔اور تلواروں اور بندوقوں کی حاجت نہیں پڑے گی۔بلکہ روحانی اسلحہ کے ساتھ خدا کی مددا ترے گی۔اور یہودیوں سے سخت لڑائی ہوگی۔وہ کون ہیں؟۔اس زمانے کے ظاہر پرست لوگ جنہوں نے بالا تفاق یہودیوں کے قدم پر قدم رکھا ہے۔ان سب کو آسمانی سیف اللہ دو ٹکڑے کرے گی۔اور