اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 481 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 481

481 کہتے ہیں۔“ یہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا اور میرے کانوں میں آج بھی یہ آواز گونج رہی ہے۔فرمایا:۔ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ اے خدا ایسے حالات یہاں پیدا نہ ہوں اور ان احمدیوں کو جن کی زندگی میں ایسے حالات پیدا ہوں۔خدا نہ کرے کہ کبھی پیدا ہوں لیکن اگر کبھی پیدا ہوں تو ان کو مقبول دعاؤں کی توفیق عطا فرمائیو جس کے نتیجہ میں ظلمات“ خدا کے نور سے بدل جائیں اور دنیا وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا (الزمر: 70) کا نظارہ دیکھنے لگ جائے۔اللھم آمین۔“ یہ اصل عبارت تھی جو حضور کی زبان مبارک سے اس وقت بیت اقصیٰ کے منبر پر ادا ہوئی۔جب حضور نے ”الفضل کو بھجوانے کے لئے اس مسودہ پر نظر ثانی فرمائی تو حضور نے یہ ساری عبارت کاٹ دی۔اور اس کی بجائے پہلے یہ عبارت لکھی کہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا ہے اور جب دنیا پیار کو کلی طور پر قبول کرنے سے انکار کر دے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کو یاد رکھنا کہ اٹھو نمازیں پڑھیں۔اور قیامت کا نمونہ دیکھیں۔اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ رحمت الہی کو جذب کر کے اور مستانہ وار اپنے رب کریم کی طرف رجوع کر کے خدائے قادر و توانا کی غیرت کے عظیم نشان دیکھنے کی کوشش ہمارا فرض ہے۔“ یہ عبارت ہے جو حضور نے اس وقت تبدیل کر کے لکھی اور یہی شائع شدہ ہے۔اس سے پہلے حضور نے عبارت تبدیل کی تھی۔اصل عبارت یہ تھی :- اور قیامت کا نمونہ دیکھیں۔اور کسی وقت کسی خطہ ارض پر ہوسکتا ہے ایسے حالات پیدا ہوں۔66 یہ ساری عبارت میں نے بتائی ہے کہ اس سے پہلے تھی۔حضور نے ساری کاٹ دی اور پھر