اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 443 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 443

443 8 اگست کی کارروائی کے متعلق سرکاری سرکلر موجود ہے جو اس دجل و فریب پر شاہد ناطق ہے کہ مفتی محمود کی طرف سے نہ کوئی سات نکات پیش کئے گئے نہ کوئی چیلنج کیا گیا۔وہ موقع ہی کوئی نہیں تھا یعنی اس طرح پیش کرنے والے نے کیا ہے یعنی بتایا جائے کہ مناظرہ ہو رہا ہے۔یہ محض افسانہ ہے جو مرتب کے دماغ کی پیداوار ہے۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔اس کے علاوہ کوئی اور بھی مغالطہ ہے جو ڈالا گیا۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔جی 20 اگست 1974ء کی کارروائی میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی طرف یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ آپ نے اٹارنی جنرل کے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ مرزا صاحب کی زندگی کی بات نہیں ہے بلکہ قیامت تک مسیح کا زمانہ محدود نہیں۔آپ ان کے زمانے کو محدود نہ کریں بلکہ حضور علیہ السلام کے خلفاء کا زمانہ اب مسیح موعود کے خلفاء کا زمانہ ہے۔میں وثوق سے کہتا ہوں کہ اب تین صدیوں میں اسلام پھیل جائے گا امریکہ سمیت ساری دنیا میں۔یہ میرا ایمان ہے۔ی تحریک ختم نبوت جلد دوم صفحہ 172-173 کی عبارت ہے۔اب اس کے مقابل پر حکومت پاکستان کے سرکلر سے حضرت خلیفہ المسح الثالث کا اصل بیان میں پیش کرتا ہوں۔حضور نے فرمایا اس سرکلر کی رپورٹنگ کے مطابق:۔اصل زمانہ محمدعلی کا ہے۔صبح اگر میں اپنی وضاحت نہیں کر سکا تو میں معافی مانگتا ہوں۔اس لئے زمانہ بعثت نبوی سے قیامت تک محمد عے کا زمانہ ہے۔بیچ میں مختلف آپ کے روحانی فرزند مجددین وغیرہ آئے۔ہمارا محاورہ ہے کوئی چیز ان کی طرف نہیں جاتی جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ ہماری تمام تر خوشی اس میں ہے۔ہماری بعثت کی غرض خدا تعالیٰ کی توحید، نبی کریم علیہ کی عزت کو دنیا میں قائم ہو۔ہم یقیناً جانتے ہیں کہ ہماری نسبت جس قدر تعریفی کلمات پہلی پیشگوئی اور تجھیدی باتیں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائیں