اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 27 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 27

27 ترجمہ رام اور اس طرح شاہ جی کی ڈاک با قاعدہ جاتی تھی۔(صفحہ 58 ) یہ بھی لکھا ہے کہ شاہ جی کی بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ دل پھینک واقع ہوئے ہیں۔(ملاحظہ ہو سید عطاء اللہ شاہ بخاری صفحہ 86 از شورش کا شمیری۔ناشر ادارہ چٹان لاہور نومبر 1973 ء ) پھر آگے لکھتے ہیں کہ جس وقت تحریک خلافت کے دوران ہم لوگ اور دوسرے لیڈر جو تھے۔وہ جیل میں تھے تو کوئی رقص کرتا تھا، کوئی کوئی کام کرتا تھا۔سب نے ایک سکیم بنائی کہ شاہ صاحب سے کوئی واقعہ سنیں۔کہتے ہیں کہ شاہ جی نے واقعہ سنایا کہ ایک انسپکٹر پولیس تھا۔اس نے کسی بات پر کہا کہ شلغم بہت اچھی چیز ہے، شلغم ہے کہیں پر۔اس کے مخالف تھے اور اس کے بہت سارے کرا توت تھے۔(اگر کرتوت کی جمع یہ جائز ہو سکے ادب اردو میں۔) تو جو عوامی لیڈر تھے انہوں نے اس کا مذاق اڑانے کے لئے یہ فیصلہ کیا کہ انسپکٹر صاحب جہاں جائیں ان سے یہ کہیں کہ حضرت آپ کے پاس شلغم تو ہوں گے ضرور۔اب وہ جہاں جاتا نعروں کی گونج میں اور قہقہوں میں ان الفاظ میں ان کا استقبال کیا جاتا۔خیر شاہ جی نے ایک دن واقعہ بیان کیا۔شام کو باقی سارے جو تھے شرافت کا تحفظ کرنے والے اور ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے، انہوں نے کہا کہ شاہ جی جو ہیں وہ اپنے تئیں بہت پھنے خان بنے پھرتے ہیں۔ان کو بھی کچھ بنانا چاہئے۔ہم نے یہ سوچا کہ ہم میں سے ایک جائے اور کہے کہ شاہ صاحب آپ کے پاس پن ہے؟ کہنے لگے پہلے چوہدری افضل حق صاحب گئے۔انہوں نے کہا میاں میرے پاس کہاں؟ میں تو جیل کی کوٹھڑی میں ہوں۔اس کے بعد کوئی اور گیا۔کہنے لگا شاہ صاحب پن تو آپ کے پاس ہو گی؟ کہنے لگے کہ اب شاہ جی کے پاس پہنیں رہ گئی ہیں۔کیا کہتے ہو تم ؟ کوئی دو تین اور آئے تو وہ بڑے جلال میں آگئے اور کہنے لگے شرم کرو۔یہاں پر میں نے کوئی دکان کھولی ہوئی ہے۔میرا کارخانہ ہے؟ اس کے بعد ایک احراری گئے۔انہوں نے بڑے زور دار لہجے میں کہا کہ حضرت شاہ صاحب آپ کے پاس تو ہر چیز ہوگی۔پن ہم تلاش کر رہے ہیں۔کہنے لگے اس کے بعد شاہ صاحب کے جلال کا پارہ اس حد تک پہنچ گیا کہ انہوں نے ماں بہن کی مغلظات شروع کر دیں۔تو یہ سنت ہے امیر شریعت احرار کی۔(’سید عطاء اللہ شاہ بخاری صفحہ 85) تو احمدیوں کو اتنی گالیاں دی گئیں جس کی کوئی حد نہیں۔عوام مشتعل ہو گئے ،نفرت پیدا ہوگئی۔یہ ثابت کیا گیا کہ عالم اسلام کا اجماع ہے کہ یہ منکر ختم نبوت ہیں۔اس حالت میں آ گئیں لگائی