اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 360 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 360

360 سپر د کر دیا ہے مگر بنا کچھ بھی نہیں ہے۔اس واسطے اب ہمیں ضرورت ہے کہ کچھ کام کریں۔یہ کن کے الفاظ تھے؟ منظور چنیوٹی صاحب کے۔مولانا غلام غوث ہزاروی صاحب کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کا کردار کا پردہ چاک کرتے ہوئے مولوی غلام غوث ہزاروی سربراہ جمیعتہ العلماء اسلام نے کہا کہ ” جماعت اسلامی جو پورے ملک میں قادیانیوں کے خلاف گلا پھاڑ پھاڑ کر چلاتی رہی ہے، قومی اسمبلی میں عضو معطل بن کر بیٹھی رہی۔اس کے کسی ممبر نے نہ تو کئی سوال کیا اور نہ ہی مرزا ناصر احمد کے کسی بیان پر کسی قسم کی تنقید کرنے کی جرات کی۔“ ملک نورالحسن وٹو صاحب ایم۔اے ( روزنامہ مساوات لاہور 28 اکتوبر 1974ء) ملک نورالحسن وٹو ایم۔اے اپنے خط مندرجہ ہفت روزہ اہل حدیث لاہور میں لکھتے ہیں:۔قاسم نانوتوی نے لکھا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نبی آ بھی جائے تو ختم نبوت میں فرق نہیں آتا۔مولوی اسمعیل کہتا ہے کہ خدا ہزاروں محمد پیدا کرسکتا ہے چنانچہ مرزائیوں نے قومی اسمبلی میں انہیں پیش کر کے ان مولویوں کی زبان بند کر دی تھی۔“ ملک غلام جیلانی صاحب (اہل حدیث لاہور 13 دسمبر 1974ء) تحریک استقلال کے سابق سیکرٹری جنرل ملک غلام جیلانی نے کہا ہے که قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے بارے میں قومی اسمبلی کے فیصلے کو وہ تسلیم نہیں کرتے کیونکہ ان کی رائے میں اسمبلی ایسا فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں ہے۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا ناصر احمد محب وطن مسلمان ہیں۔“ (نوائے وقت لاہور 22 دسمبر 1974ء)