اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 325 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 325

325 اخبار تھا گورکھپور کا۔ناقل ) تو اخبار ”مشرق“ نے لکھا کہ جناب امام جماعت احمدیہ کے احسانات تمام مسلمانوں پر ہیں۔آپ کی ہی تحریک سے ورتمان “ پر مقدمہ چلایا گیا۔آپ ہی کی جماعت نے ”رنگیلا رسول“ کے معاملے کو آگے بڑھایا۔سرفروشی کی اور جیل جانے سے خوف نہیں کھایا۔آپ کے ہی پمفلٹ نے جناب گورنر صاحب بہادر پنجاب کو عدل و انصاف کی طرف مائل کیا۔آپ کا پمفلٹ ضبط کر لیا مگر اس کے اثرات کو زائل نہیں ہونے دیا اور لکھ دیا کہ اس پوسٹر کی ضبطی محض اس لئے ہے کہ اشتعال نہ بڑھے۔انگریز کی حکومت نے اس کا تدارک نہایت عادلانہ فیصلہ سے کر دیا اور اس وقت ہندوستان میں جتنے فرقے (یہ ” مشرق اخبار کا حوالہ ہی ہے ) مسلمانوں کے ہیں سب کسی نہ کسی وجہ سے انگریزوں یا ہندؤوں یا دوسری قوموں سے مرعوب ہورہے ہیں۔صرف ایک جماعت احمد یہ جماعت ہے جو قرونِ اولیٰ کی طرح کسی فرد یا جمعیت سے مرعوب نہیں ہے اور خاص اسلام کا کام سرانجام دے رہی ہے۔“ حضرت مصلح موعودؓ کا ایک شعر یاد آ گیا ہے۔" 66 سرکلر 22 راگست 1974ء صفحہ 103) تعریف کے قابل ہیں یا رب تیرے دیوانے آباد ہوئے جن سے دنیا کے ہیں ویرانے زندہ نبی کے زندہ معجزات کیا بیان فرمایا ؟ حافظ محمد نصر اللہ صاحب : زندہ نبی کے زندہ معجزات کے حوالے سے حضور نے اسمبلی میں مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔فرمایا:۔”ہمارا اعتقاد یہ ہے کہ حضرت محمد ﷺ ایک زندہ نبی ہیں۔زندہ نبی جسمانی لحاظ سے نہیں ہیں۔جسمانی زندگی تو آپ کی محدود ہے۔وہ ہمیں پتہ