اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 323 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 323

میں موجود ہیں :۔323 ”خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں، کیا یورپ اور کیا ایشیا، ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔“ تحریک شدھی کا جہاد (سرکلر 22 اگست 1974 ، صفحہ 91) حافظ محمد نصر اللہ صاحب :- تحریک شدھی کے حوالے سے جماعت احمدیہ کا جو عظیم الشان جہاد ہوا، اس حوالہ سے حضور نے کیا فرمایا؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب: حضور اقدس نے فرمایا:۔اندوہناک واقعہ ہوا۔یوپی کے اضلاع آگرا، میتھر اوغیرہ وغیرہ شاہجہان پور، فخر آباد ، بدایوں اور تر واہ میں ایسے ملکانہ راجپوت آباد تھے۔جو اپنے آپ کو مسلمان خیال کرتے تھے لیکن ان کا رہن سہن، کھانا پینا ، بول چال، رسم و رواج سب ہندوانہ تھے۔حتی کہ بعض کے نام بھی ہندوانہ تھے اور نا واقعی کی وجہ سے وہ اپنی غیر اسلامی حالت کو اسلامی حالت سمجھ کر مطمئن تھے اور لمبے عرصے تک ان کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔آریاؤں نے میدان خالی پا کر انہیں ہندو قوم میں ضم کرنے کے لئے بڑے زور شور سے شدھی کی تحریک شروع کر دی۔تمام اضلاع میں پر چارک بھجوائے اور اسلام کے خلاف نہایت زہریلا پراپیگنڈہ شروع کیا جس سے سارے ملک میں شور پڑ گیا۔اس موقعہ پر 7 مارچ 1923ء کو امام جماعت احمدیہ نے مسلمانوں کو ارتداد کے فتنہ سے بچانے کے لئے جہادا کبر کا علم بلند کیا اور ایک سو پچاس احمدی رضا کارفوری طور پر ایک نظام کے ماتحت مختلف علاقوں میں بھجوا دیئے۔اور اس میں ایک لمبا تسلسل پیدا کیا۔چنانچہ ان مجاہدین کی مساعی رنگ لائی اور دوسرے دوست