اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 313
313 کرایا۔یہ بھیڑئیے ہیں۔میں ان کا منہ نہیں دیکھنا چاہتا۔اگر کوئی مجھے کہے کہ اپنی داستان مصیبت کسی لیڈر سے کہو تو میں اس کے منہ پر تھوکوں گا۔یہی حال کانگریسی لیڈروں کا ہے۔خود تو فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہیں اور غریب مزدوروں کو کہتے ہیں کہ آزادی مل جانے پر تمہیں عیش ملے گی۔میری باتیں دل سے نکلی ہوئی ہیں۔جب ان کی یہ حالت دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں کہ ہندوستان غلام رہے اور ان کتوں سے ملک کو صاف کر دے۔یہ تحریر تھی اور آخر میں لکھتے ہیں کہ :۔66 پہلے میں دوسروں کی دیکھا دیکھی نعوذ باللہ نقل کفر کفر نباشد طعن و تشنیع کرتا تھا۔“ وو حالانکہ آپ کی کوئی تصنیف میں نے نہیں پڑھی۔بخدا جتنے دوسرے لوگ زبان دراز واقع ہوئے ہیں اپنے گریبانوں میں نہیں دیکھتے۔جب غور کی تو معلوم ہوا کہ ہندوستان میں صرف آپ کی جماعت ہے جو کہتی ہے وہ کرتی بھی ہے۔اور یہ بات میں سچے دل سے آپ کی خدمت میں عرض کر رہا ہوں۔“ تحریف قرآن کا الزام حافظ محمدنصر اللہ صاحب :۔یہی مولانا ظفر انصاری صاحب جب حضرت خلیفہ اسح الثالث رحمہ اللہ سے سوال کرنے آئے تو پہلا سوال یہ کیا کہ حضرت مرزا صاحب نے اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لئے نعوذ باللہ قرآن میں تحریف کی ہے اور روحانی خزائن جلد تین میں آیت وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولِ یعنی سورة الحج آیت 53 کومسخ کر دیا ہے۔اس کے جواب میں حضور نے کیا فرمایا؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ جماعت احمدیہ نے آج تک ہزاروں کی تعداد میں قرآن مجید اور مختلف زبانوں میں اس کے تراجم شائع کئے ہیں۔ہر نسخہ قرآن میں