اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 279 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 279

279 washing of the dirty linen in Indian politics in public by the leaders of the Indian public opinion that he decided to retire from Indian politics and in token thereof took his abode in London, almost permanently" مسٹر جناح ہندوستان کی گندی سیاست سے اس قدر بد دل ہو گئے اور رفاہ عامہ کے ہندوستانی لیڈروں سے اس قدر برداشتہ خاطر ہوئے کہ انہوں نے ہندوستان کی سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا اور اس علامت کے طور پر انہوں نے لندن میں قریباً ہمیشہ کے لئے قیام کر لیا۔یہ مسٹر لیاقت علی خان اور مولانا عبدالرحیم در دامام مسجد لندن ہی تھے جنہوں نے مسٹر جناح پر زور دیا کہ وہ اپنا ارادہ بدلیں اور وطن واپس آکر قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔اس کے نتیجے میں مسٹر جناح 1934ء میں ہندوستان واپس آئے اور مرکزی اسمبلی میں Unanimously یعنی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔اب اس کے مقابل پر احراریوں نے جو کہ مسلمانوں کی بربادی کی تحریک میں شامل تھے۔اس زمانے میں کیا لکھا؟ کس طرح خنجر گھونپا ان ظالموں نے ! میرے پاس 1945ء۔1946ء کے اصل اشتہار ہیں جو دیو بندیوں کی طرف سے اراکین مرکزی مسلم پارلمنٹری بورڈ جو کانگریس کے کہنے پر اور اسی کے خرچ پر اور اس کی وجہ سے بنایا گیا تھا۔اس کی طرف سے لاکھوں کی تعداد میں شائع کئے گئے۔عنوان دیکھ لیں : ایک ہے: کہتے ہیں کہ آزاد ہندوستان میں آزاد اسلام پاکستان انگریزی ایجنٹوں کا فریب ہے۔“ ود مسلم لیگ کے شاندار اسلامی کارنامے د مسلم لیگ کی تاریخ مسلمانانِ ہند کی پیشانی پر داغ ذلت ہے۔