اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 185 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 185

185 آنحضرت ﷺ کو دعوی نبوت کے بعد خدا نے تمیس سال کی زندگی عطا فرمائی۔تو یہ پیمانہ ہے صداقت کا ،Criterion ہے کسی مدعی الہام کے لئے۔یہ خدا کی طرف سے معیار ہے کہ محمد رسول اللہ کو خدا نے تئیس سال تک زندہ رکھا اور کوئی آپ کو شہید نہ کر سکا۔آپ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کہے کہ جی یہ Criataria جو ہے وہ شریعت والوں کے لئے ہے۔تو آپ نے فرمایا کہ شریعت کیا چیز ہے، امر اور نہی ہے۔مجھے بھی خدا نے قرآنی الہامات قرآن مجید کی آیات امر اور نہی میں سکھائی ہیں۔مثلاً يَغُضُّوا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمُ ( النور : 31) اب یہ قرآن کی آیت ہے کوئی نئی شریعت نہیں جو کہ آپ پر نازل کی گئی ہے۔اب میں اس سلسلہ میں آخری ایک اور بات عرض کرنی چاہتا ہوں۔حضرت مرزا عبد الحق صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے ) نے ایک سوال و جواب کی مجلس کا انتظام کیا۔یہ خلافت ثالثہ کے زمانے کی بات ہے اور حضرت خلیفہ مسیح الثالث کی خدمت میں میرے متعلق کہا کہ سوالوں کے جوابات کے لئے اسے بھجوایا جائے۔سوال و جواب انہی کی کوٹھی میں شروع ہوئے تو ایک عالم دین کھڑے ہو گئے۔کہنے لگے جی ایک سوال ایسا ہے کہ جتنے بھی علماء کا بر سمجھے جاتے ہیں میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا مگر کوئی جواب نہیں دے سکا۔میں نے کہا فرمائیے میں تو جن بزرگ علماء کا آپ نے ذکر کیا ہے، خاک پا بھی ہو جاؤں تو میرے لئے باعث سعادت ہے۔فرمائیے اگر میرے ذہن میں بات آگئی تو میں عرض کر دوں گا ورنہ اللہ کے سپرد کروں گا۔لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا (البقرة:33) خدا ہی ہے جو اپنے فضل سے علم کے چشمے جاری فرماتا ہے زبان پر بھی اور دل اور دماغ پر بھی نازل کرتا ہے۔کہنے لگے یہ Criterion وغیرہ نہیں ہے۔یہ آپ لوگ دنیا کو دھوکہ دیتے ہیں کہ Criterion ہے۔یہ تو آنحضرت علیہ کو مخاطب کیا گیا ہے کہ اگر آنحضرت علی کوئی جھوٹی بات بنائیں تو خدا ان کی شہ رگ سے پکڑ لے اور ان کو سزا دے دے اور سلسلہ ختم ہو جائے۔اس میں کہاں Criterion اور کہاں کون سا معیار ہے۔یہ تو آنحضرت علی کو خطاب ہے اور یہ خصوصیت آنحضرت عے کی ہے، کوئی معیار نہیں ہے۔خیر یہ کہہ کر بیٹھ گئے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا۔