اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 175
175 ہے کہ مجلس احرار اور تحفظ ختم نبوت“ کے نام سے جو کچھ کیا گیا ہے اس کا اکثر و بیشتر حصہ انہی عنوانات کی تفصیل ہے۔“ المنیر “ 6 جولائی 1956 صفحہ 7) 66 المنیر ، فیصل آباد سے نکلتا تھا اور اس وقت ابتداء میں جب ڈیکلریشن لیا گیا تو المنیر “ نام تھا بعد میں پھر نقطہ کاٹ کر المنبر “ کر دیا اور اس میں حسن ذوق اور حسن ادب کی بات ہے۔بہر حال المنیر " 6 جولائی 1956ء میں یہ عبارت موجود ہے۔اسی طرح المنیر 9مارچ 1956 ء صفحہ 4 پر انہوں نے لکھا:۔اگر مولانا عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کی یہ تقریریں جو وہ قادیانیت کے خلاف کر رہے ہیں (جن میں سے آیات کی تلاوت اور ان کے بعض مطالب کی تبلیغ کا حصہ جو فی الحقیقت ان کی تقریروں کا 1/1000 حصہ ہو گا مستثنیٰ کر لیا جائے۔اگر انہیں دربار رسالت کی پسندیدگی حاصل ہے تو ہم اس اسلام کو جو کتاب وسنت میں پیش کیا گیا ہے اور جس میں ذہن ، قلب، زبان اور اعضاء کو مسئولیت سے ڈرایا گیا ہے، خیر باد کہنے کو تیار ہیں۔“ پھر المنیر " 10 اگست 1955 ، صفحہ 4 و11 میں لکھا:۔66 خوب اچھی طرح سمجھ لیجئے کام کا جواب نعروں سے، مسلسل جدوجہد کا توڑ اشتعال انگیزی سے علمی سطح پر مساعی کو ناکام بنانے کا داعیہ صرف پھبتیوں اور بیہودہ جلوسوں اور نا کارہ ہنگاموں سے پورا نہیں ہوسکتا۔اس لئے جب تک وہ انداز اختیار نہ کیا جائے جس سے فکری اور عملی تقاضے پورے ہوں ، ہنگامہ خیزی کا نتیجہ وہی برآمد ہوگا جس پر مرزا صاحب کا الہام ان مهين من اراد اهانتک صادق آئے گا“ اور آخر میں مجیب الرحمان شامی کے قلم سے آپ سنئے۔رسالہ ”لیل ونہار لا ہور سے شائع ہوتا تھا۔8 جولائی 1974ء میں انہوں نے یہا دار یہ سپرد قلم کیا۔جناب شامی صاحب نے لکھا:۔