اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 145 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 145

145 مطابق کتنے احمدی حقیقی مسلمان ہیں؟ امتی نبی مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے بڑے اختصار سے جواب دیا۔چند ہزار۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔امتی نبی کے بارے میں بھی سوال کیا گیا تھا حضور پر۔اس کا حضور نے کیا جواب دیا ؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔بہت ہی پیارا جواب تھا۔حضور نے اس موقع پر یہ فرمایا کہ جس کا اپنا کچھ نہیں سب کچھ نبی متبوع کا ہے، یہ دراصل خلاصہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کا اور اس کا ایک نمونہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان اشعار میں بھی موجود ہے کہ وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے وہ جس نے حق دکھایا اور پھر کس شان سے فرماتے ہیں:۔تو خدایا وہ مه لقا یہی ہے اس نور فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں پر وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے دائرہ اسلام کیا ہے؟ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔دائرہ اسلام سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ کے نزدیک دائرہ اسلام کیا ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے اس سوال کے جواب میں فرمایا کہ ایک تو عمومی دائرہ ہے جس میں تہتر فرقے شامل ہیں اور ان تہتر فرقوں کو (اس کی تفصیل پہلے آچکی ہے ) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت قرار دیا ہے۔سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِی کے الفاظ ہیں اور یہ قانونی اور آئینی