اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 143 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 143

143 الَّا مِلَّةً وَاحِدَة ( مرقاة المصابيح شرح مشكاة المصابيح كتاب الايمان باب الاعتصام بالكتاب والسنة ) میری امت فرقوں میں بٹ جائے گی۔بہتر ( 72 ) ناری ہوں گے۔ایک جنتی اور حقیقی مسلمان ہو گا۔اب آپ سارے حضرات یہاں فیصلہ کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔آپ کو اپنی کرسیاں مضبوط نظر آتی ہیں مگر میں بحیثیت خلیفہ اسیح آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر یہ فیصلہ ہو کہ باقی بہتر تو مسلمان ہیں اور احمدی دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو یہ فیصلہ ہمارے خلاف نہیں بلکہ محمد مصطفی مے کی سپریم کورٹ کے خلاف ہوگا۔محمد ﷺ کی سپریم کورٹ جانے اور آپ جانیں۔حقیقی مسلمان کی تعریف ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔اگلا سوال یہ کیا گیا تھا کہ حقیقی مسلمان سے کیا مراد ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ پُر معارف تحریر پڑھ کر سنائی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے آئینہ کمالات اسلام طبع اول صفحہ 60 تا 62 میں موجود ہے۔وہ پوری تحریر پڑھنے کے لائق ہے، سننے کے لائق ہے اور سینے میں بسانے کے لائق ہے اور دل میں سجانے کے لائق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقدمہ حقیقت اسلام کے عنوان سے تحریر فرمایا:۔اسلام کی حقیقت نہایت ہی اعلیٰ ہے اور کوئی انسان کبھی اس شریف لقب اہل اسلام سے حقیقی طور پر ملقب نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ اپنا سارا وجود معہ اس کی تمام قوتوں اور خواہشوں اور ارادوں کے حوالہ بخدا نہ کر دیوے اور اپنی انانیت سے معہ اس کے جمیع لوازم کے ہاتھ اٹھا کر اسی کی راہ میں نہ لگ جاوے۔پس حقیقی طور پر اسی وقت کسی کو مسلمان کہا جائے گا جب اس کی غافلانہ زندگی پر ایک سخت انقلاب وارد ہو کر اس کے نفس امارہ کا نقش ہستی معہ اس کے تمام جذبات کے یکدفعہ مٹ جائے اور پھر اس موت کے بعد محسن اللہ ہونے کے نئی زندگی اس میں پیدا ہو جائے اور وہ ایسی پاک زندگی ہو جو اس میں بجز طاعت خالق اور ہمدردی مخلوق کے اور کچھ بھی نہ ہو۔