اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 131 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 131

131 ٹ کی خاطر یہ تگ و دو بھی عبث ہے بہتر ہے کہ دنیا سے مٹا ڈالیں تیرا نام بھی ہو ناصیہ فرسا سرکار کی چوکھٹ یہ بھی ہندو سے بھی مل سکھ سے بھی نامہ و پیغام انگریز کے خود کاشتہ پودے بھی ہیں) اسلام نوازی کا اٹھا چہرے سے پردہ اب منہ کو چھپانے کی نہ کر کوشش ناکام دنیا میں بہت چندے کی خاطر کی تگ و دو بہتر ہے کہ اب گوشئہ تربت میں کر آرام اب تمہیں اس زمین میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ) ہاتھوں میں ترے ساغر کوثر کی بجائے مے خانہ انگریز کا ہے ٹوٹا ہوا جام کون تھا خود کاشتہ پودا ؟ احراری جس کو ہندوستان کے دس کروڑ مسلمانوں نے خود کاشتہ پودا انگریز کا قرار دیا، اسلام کا غدار قرار دیا۔یہ فیصلہ ہے۔اس قوم کے یہ ترجمان بن سکتے ہیں؟ کتنا بڑا فراڈ ہے۔کتنا بڑا جھوٹ ہے۔کتنا بڑا بہتان ہے!! اب میں بتاتا ہوں کہ ان کے متعلق مذہبی حلقوں نے کیا کچھ فیصلہ کیا؟ کیا کچھ شائع کیا؟ بریلوی حضرات نے کھلے لفظوں میں۔یہ کتاب ہے ”نماز قضاء عمری پڑھنے کا طریقہ اس کے آخر میں لکھا ہے۔یہ دیو بندی گستاخ رسول ہیں۔اس کا کوئی تعلق اسلام کے ساتھ نہیں۔یہ مسلمان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔(صفحہ 13 منصفہ انہیں احمد نوری ناشر مکتبہ نوریہ رضویہ وکٹوریہ مارکیٹ سکھر ) مولوی محمد مقبول احمد قادری نے یہاں پاکستان میں لاہور سے کتاب شائع کی۔اس کا نام تھا بھیڑ نما بھیڑیے اور اس میں لکھا کہ تم لوگ احمدیوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہو کہ یہ ختم نبوت کے منکر ہیں۔تم عجیب انسان ہو۔مرزائی ایک آیت کا مفہوم بگاڑ کر پیش کریں