اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 122 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 122

122 کہ امت کے سلف صالحین بھی آنے والے موعود کو بہر حال نبی مانتے ہیں اور خاتم النبیین کی وہی تعریف کرتے ہیں جو تعریف حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمائی ہے اور جماعت احمدیہ جس پر عمل پیرا ہے۔اس میں ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ حضرت امام محمد طاہر گجراتی اور اسی طرح حضرت محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہم کے ارشادات پیش کیے گئے ہیں۔مثلاً اس میں حضرت محی الدین ابن عربی کا حوالہ اس موقف میں یہ دیا گیا:۔” فالنبوة سارية الى يوم القيامة في الخلق وان كان التشريع قد انقطع۔فالتشريع جزء من اجزاء النبوة “ فتوحات مکیہ جلد 2 صفحہ 90 ناشر دار صادر۔بیروت) ترجمہ۔یہ نبوت مخلوق میں قیامت تک جاری ہے۔اگر چہ شریعت کالا نا منقطع ہو گیا۔پس شریعت کالا نا نبوت کے اجزاء میں سے ایک جز ہے۔اس کے بعد اہلسنت کے مشہور امام حضرت امام علی القاری کا حوالہ دیا گیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ فلا يناقض قوله خاتم النبيين اذ المعنى انه لا ياتى نبى بعده ينسخ ملته ولم يكن من امته موضوعات کبیر‘ صفحہ 69) ترجمہ حديث ( لو عاش لكان صديقا نبيا) اللہ تعالیٰ کے قول خاتم النبین کے ہرگز مخالف نہیں کیونکہ خاتم النبین کے تو یہ معنی ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں ہو سکتا جو آپ کے دین کو منسوخ کرے اور آپ کا امتی نہ ہو۔شیعہ مسلک کی مشہور کتاب بحار الانوار‘ میں لکھا ہے:۔" يقول يا معشر الخلائق الا ومن اراد ان ينظر الى ابراهیم و اسماعيل فها انا ذا ابراهيم و اسماعيل الا ومن اراد ان ينظر الى موسى و يوشع فها اناذا موسى و يوشع الا ومن اراد ان ينظر الى عيسى و شمعون فها انا ذا عيسى و شمعون الا ومن