اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 109 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 109

109 کیا ہے ہرگز ممکن نہیں کہ میں اس میں سستی کروں اگر چہ آفتاب ایک طرف سے اور زمین ایک طرف سے باہم مل کر کچلنا چاہیں۔انسان کیا ہے محض ایک کیڑا۔اور بشر کیا ہے محض ایک مضغہ۔پس کیونکر میں ایک حی و قیوم کے حکم کو ایک کیڑے یا ایک مضغہ کے لئے ٹال دوں۔جس طرح خدا نے پہلے مامورین اور مکذبین میں آخر ایک دن فیصلہ کر دیا۔اسی طرح وہ اس وقت بھی فیصلہ کرے گا۔خدا کے مامورین کے آنے کے لئے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم۔پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاؤں گا۔خدا سے مت لڑوا یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو۔“ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ صفحہ 8-9 طبع اول۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 49-50) ضمیمہ اربعین نمبر 4 صفحہ 5 اور 7 میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جوتحریر فرمایا وہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی زبان مبارک سے ملک کے دانشوروں نے سنا۔فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے :۔میں محض نصحت اللہ مخالف علماء اور ان کے ہم خیال لوگوں کو کہتا ہوں کہ گالیاں دینا اور بد زبانی کرنا طریق شرافت نہیں ہے۔اگر آپ لوگوں کی یہی طینت ہے تو خیر آپ کی مرضی لیکن اگر مجھے آپ لوگ کا ذب سمجھتے ہیں تو آپ کو یہ بھی تو اختیار ہے کہ مساجد میں اکٹھے ہو کر یا الگ الگ میرے پر بددعائیں کریں اور رو رو کر میرا استیصال چاہیں۔پھر اگر میں کا ذب ہوں گا تو ضرور وہ دعائیں قبول ہو جائیں گی۔اور آپ لوگ ہمیشہ دعائیں کرتے بھی ہیں۔میں ضمناً عرض کرتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک شعر اس وقت ذہن میں آ گیا تھا۔میں اگر کاذب ہوں کذابوں کی دیکھوں گا سزا تو فرمایا:۔پر اگر صادق ہوں پھر کیا عذر ہے روز شمار اگر میں کاذب ہوں گا تو ضرور وہ دعائیں قبول ہو جائیں گی اور