اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 86
86 نمبر 11۔پیشگوئی مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری - مفصل تحقیق مع حوالہ جات۔نمبر 12۔پیشگوئی متعلقہ محمدی بیگم۔اس سلسلہ میں مواد ایک مسودے کی شکل میں دیا گیا۔اس کے علاوہ حضرت مولانا قاضی محمد نذیر صاحب فاضل کی کتاب ” پیشگوئی متعلقہ مرزا احمد بیگ اور اس کے متعلقات کی وضاحت۔یہ مجلد شکل میں دی گئی۔نمبر 13۔اور تیرھویں میرا خیال ہے۔پیشگوئی متعلقہ ڈوئی کے متعلق مطالبہ تھا۔اس کے مطابق پیشگوئی متعلقہ ڈوئی“ کے نام سے بھی ان کی خدمت میں مسودہ پیش گیا۔فوٹو کا پیاں جو دی گئیں وہ اس کے علاوہ ہیں۔گی۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔جی میری درخواست ہے۔بتا دیں تو ریکارڈ میں آجائیں مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔نمبر 14۔اشتہار بجواب ڈاکٹر کلارک امرتسر 1893ء نمبر 15۔اشتہار لن يجعل الله للكافرين سبيلا۔یہ امرتسر 1893ء میں چھپا۔نمبر 16۔اخبار ” چودہویں صدی راولپنڈی یکم فروری 1897ء۔یہ وہ معرکۃ الآراء اخبار ہے کہ جس میں انہوں نے ثابت کیا کہ جلسہ مذاہب عالم میں قرآن کے وہ نکات معرفت حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے مضمون میں ہم نے دیکھے وہ آج تک ہم نے نہیں سنے۔اور قرآن مجید کا اس شان کے ساتھ بیان ہونا ایسا اثر انگیز ہوا کہ غیر مسلم بھی پکارا تھے کہ آج اسلام کو فتح نصیب ہوئی۔نمبر 17۔ہفت روزہ ”حق“ جس میں کہ انہوں نے بتایا کہ یہ جو جشن منایا جا رہا ہے۔بغداد کے سقوط کی وجہ سے نہیں بلکہ جنگ کے خاتمہ کی وجہ سے ہے۔نمبر 18۔محمدی بیگم صاحبہ کے صاحبزادہ مرزا محمد الحق صاحب کا اشتہار بیعت۔(26 فروری (1933 نمبر 19۔اخبار " Daily Dawn" 18 اکتوبر 1945ء۔اس میں حضرت قائد اعظم نے پریس ریلیز جاری کی کہ جماعت احمدیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کی حمایت کریں گے۔اس کی فوٹو کاپی دی گئی۔